آسکر ۲۰۲۵ء میں ’’انورا‘‘ اور ’’دی بروٹالسٹ‘‘ نے بڑے ایوارڈز اپنے نام کئے۔ فلسطینی فلم ’’نو اَدر لینڈ‘‘ کو بہترین دستاویزی فلم قرار دیا گیا۔
EPAPER
Updated: March 03, 2025, 2:54 PM IST | Los Angeles
آسکر ۲۰۲۵ء میں ’’انورا‘‘ اور ’’دی بروٹالسٹ‘‘ نے بڑے ایوارڈز اپنے نام کئے۔ فلسطینی فلم ’’نو اَدر لینڈ‘‘ کو بہترین دستاویزی فلم قرار دیا گیا۔
سال کی سب سے بڑی سنیما تقریب آسکر ۲۰۲۵ء ک (۹۷؍ واں اکیڈمی ایوارڈز ۲۰۲۵ء) کا امریکہ میں کل شام اعلان کیا گیا۔ اس سال سب سے زیادہ ایوارڈز اپنے نام کرنے والی فلمیں، ’’انورا‘‘، ’’دی بروٹالسٹ‘‘، ’’ویکڈ‘‘، ’’ایمیلیا پریز‘‘، ’’کونکلیو‘‘، ’’آئی ایم اسٹل ہیئر‘‘، ’’فلو‘‘ اور ’’ڈون: ۲‘‘ کے نام قابل ذکر ہیں۔ ہندوستان میں آج صبح ساڑھے ۵؍ بجے یہ تقریب جیو ہاٹ اسٹار پر لائیو نشر ہوئی۔ جانئے آسکر فاتحین کے نام:
بہترین فلم: انورا
بہترین اداکار:ایڈریان برڈوی (فلم: دی بروٹالسٹ)
بہترین اداکارہ: مائیکی میڈیسن (فلم: انورا)
بہترین معاون اداکار: کیرن کلکن (فلم: اے ریئل پین)
بہترین معاون اداکارہ: زوئے سلڈانا (فلم: ایمیلیا پریز)
بہترین ہدایتکار: شان بیکر (فلم: انورا)
بہترین اسکرین پلے (اوریجنل): شان بیکر (فلم: انورا)
بہترین اسکرین پلے (اڈیپٹڈ): پیٹر اسٹراگن(فلم: کونکلیو)
انیمیٹڈ فیچر: فلو
ڈاکیومینٹری فیچر: نو ادر لینڈ
انٹرنیشنل فیچر: آئی ایم اسٹل ہیئر (برازیل)
بہترین ایڈیٹنگ: شان بیکر (فلم : انورا)
بہترین سنیماٹوگرافی: لال کراؤلی (فلم: دی بروٹالسٹ)
اوریجنل اسکور: ڈینیل بلمبرگ (فلم: دی بروٹالسٹ)
پروڈکشن ڈیزائن: ویکڈ
کاسٹیوم ڈیزائن: پال تیزویل (فلم: ویکڈ)
وژول ایفیکٹس: ڈون: پارٹ ۲
ساؤنڈ: ڈون: پارٹ ۲
میک اپ اینڈ ہیئر اسٹائلنگ: دی سبسٹنس
اوریجنل نغمہ: ایل مال (فلم: ایمیلیا پریز)
لائیو ایکشن (شارٹ): آئی ایم ناٹ اے روبوٹ
ڈاکیومینٹری (شارٹ): دی اونلی گرلر اِن دی آرکسٹرا
اینیمیٹڈ (شارٹ): ان دی شیڈو آف دی سائپرس