Inquilab Logo Happiest Places to Work

امیزون پرائم ویڈیو نے ’’چھوری ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز کیا

Updated: April 03, 2025, 6:01 PM IST | Mumbai

امیزون پرائم ویڈیو نے نصرت بھروچا اور سوہا علی خان کی فلم ’’چھوری ۲‘‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا ہے۔ یہ مراٹھی فلم ’’کپا چھپی‘‘ کا ری میک ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

فلم ’’چھوری‘ کی کامیابی کے بعد حال ہی میں امیزون پرائم ویڈیو نے ’’چھوری ۲‘‘ کا ٹریلرریلیز کیا ہے جس میں سوہا علی خان اورنصرت بھروچا کے درمیان مافوق الفطرت جنگ کی منظر کشی کی گئی ہے۔

ٹریلر پر ردعمل 
فلم کا ٹریلر دیکھنے کے بعد مداح ایک مرتبہ پھرسوہا علی خان اور نصرت بھروچا کی اداکاری سے لطف اندوز ہونے کیلئے تیار ہیں۔ ’’چھوری ۲‘‘ کی اسکرپٹ وشال فوریا نے لکھی ہے اور اس کی ہدایتکاری بھی انہوں نے ہی کی ہے۔ یہ مراٹھی فلم ’’لپا چھپی‘‘کا ری میک ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’سکندر‘‘ چوتھے ہی دن کریش، گھریلو باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ کمانے میں ناکام

’’چھوری‘‘ فرینچائز کی پہلی فلم کو مداحوں اور ناقدین کے ذریعے مثبت ردعمل موصول ہوا تھا اور فلم کے پلاٹ کو بھی پسند کیا گیا تھا۔ یہ فلم ایک جوڑے کے اطراف گھومتی ہے جو ایک حملے کے بعد ایک خالی مکان میں پناہ لیتے ہیں۔ فلم میں سوہا علی خان اور نصرت بھروچا کے علاوہ گشمیر مہاجنی نے تفتیشی آفیسر کا کردار ادا کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK