سلمان خان کی ’’سکندر‘‘ چوتھے ہی دن باکس آفس پر کریش ہوگئی۔ گھریلو باکس آفس پر فلم نے تقریباً ۹۸؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔
EPAPER
Updated: April 03, 2025, 4:41 PM IST | Mumbai
سلمان خان کی ’’سکندر‘‘ چوتھے ہی دن باکس آفس پر کریش ہوگئی۔ گھریلو باکس آفس پر فلم نے تقریباً ۹۸؍ کروڑ کا کاروبار کیا ہے۔
سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ باکس آفس پر آگ لگانے میں ناکام رہی ہے جس کی اہم ترین وجہ فلمی ناقدین کی جانب سے ملنے والا منفی ردعمل ہے۔ اس کے باوجود، عید کی تعطیلات اور سلمان خان کے میگا اسٹارڈم کی وجہ سے فلم اپنی ریلیز کے پہلے تین دنوں تک اوسط سطح پر برقرار رہنے میں کامیاب رہی۔فلم نے پہلے دن ۰۶ء۳۰؍ کروڑ روپے، دوسرے دن ۳۶ء۳۳؍ کروڑ روپے اور تیسرے دن تقریباً ۲۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔
یہ بھی پڑھئے: سکندرکے بعد سلمان کی اگلی فلم سنجے دت کےساتھ دیسی ایکشن فلم گنگا رام ہوگی: رپورٹ
دلیل پیش کی جارہی ہے کہ ’’سکندر‘‘ کے پہلے تین دن کا کاروبار عید کی چھٹیوں کے سبب ممکن ہوسکا ہے جبکہ چوتھے دن فلم کریش ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق چوتھے دن فلم نے تقریباً ۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا۔ تاہم، پروڈیوسرز کے مطابق فلم نے چوتھے دن ۷۳ء۱۱؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ ’’سکندر‘‘ اب تک گھریلو باکس آفس پر ۱۰۰؍ کروڑ روپے نہیں کماسکی ہے جبکہ سلمان خان کیلئے ۱۰۰؍ کروڑ روپے کمانا بہت آسان تھا۔ فلم کا چار دن کا بزنس ۱۶ء۹۸؍ کروڑ روپے ہے جبکہ عالمی سطح پر اس نے ۱۶۰؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کی فلم ’’سکندر‘‘ نے عید پر ۳۹؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا
توقع ہے کہ یہ فلم عالمی باکس آفس پر تقریباً ۲۰۰؍ کروڑ روپے کمائے گی اور گھریلو کاروبار شاید ۱۳۰؍ کروڑ روپے سے کم ہو گا۔ واضح رہے کہ ’’سکندر‘‘ سے سلمان خان ڈیڑھ سال بعد پردۂ سیمیں پر لوٹے ہیں۔ توقع کی جا رہی تھی کہ ’’سکندر‘‘ شاندار کاروبار کرے گی لیکن نتیجہ اس کے برعکس نکلا۔ اے آر مروگاداس کی ہدایت کاری میں بننے والی ’’سکندر‘‘ میں رشمیکا مندانا، کاجل اگروال، ستیہ راج، پرتیک ببر، سنجے کپور، انجینی دھون اور شرمن جوشی بھی ہیں۔