Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

امیتابھ بچن کی اس سال ۳۵۰؍ کروڑ کی آمدنی، سب سے زیادہ ٹیکس ادا کرنے والے اداکار

Updated: March 19, 2025, 4:29 PM IST | Mumabi

رواں مالی سال میں امیتابھ بچن کی آمدنی ۳۵۰؍ کروڑ روپے رہی، اور وہ شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیکس (۱۲۰؍ کروڑ روپے) ادا کرنے والے اداکار بن گئے ہیں۔

Amitabh Bachchan. Photo: INN
امیتابھ بچن۔ تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کے بگ بی امیتابھ بچن بھلے ہی ۸۲؍ سال کے ہوں لیکن ان کی عمر انہیں کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔ وہ اب بھی اپنے کام کے تئیں پُرجوش ہیں جس کا ثبوت رواں مالی سال (۲۰۲۵ء) میں انہیں ہونے والی آمدنی ہے۔ پنک ولا کی ایک رپورٹ کے مطابق امیتابھ بچن رواں مالی سال میں شاہ رخ خان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے سب سے زیادہ ٹیکس دینے والے اداکار بن گئے ہیں۔ ۲۰۲۵ء کے مالی سال میں امیتابھ بچن کی آمدنی ۳۵۰؍ کروڑ روپے رہی اور ان پر ۱۲۰؍ کروڑ کا ٹیکس واجب الادا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: حوثی جنگجوؤں کے حملے پر ٹرمپ کا ایران کو انتباہ، تہران برہم

ذرائع نے انکشاف کیا کہ ’’ہندوستانی سنیما کی سب سے بڑی فیچر فلمیں کرنے سے لے کر بیشتر برانڈز کیلئے منتخب ہونے تک، امیتابھ بچن ۸۲؍ سال کی عمر میں بھی کافی فعال ہیں۔ ’’کون بنے گا کروڑ پتی‘‘ کے ساتھ وہ ٹیلی ویژن پر سب سے زیادہ پسند کئے جانے والے میزبان بھی ہیں، ان تمام ذرائع سے ہونے والی آمدنی انفرادی طور پر ۳۵۰؍ کروڑ روپے ہے۔ امیتابھ بچن نے ۱۵؍ مارچ ۲۰۲۵ء کو ۵۰ء۵۲؍ کروڑ روپے کی اپنی آخری ایڈوانس ٹیکس قسط ادا کی ہے۔‘‘
کام کے محاذ پر امیتابھ بچن کے پاس کئی دلچسپ پروجیکٹس ہیں جن میں رنبیر کپور اور نتیش تیواری کا ’’رامائن: پارٹ وَن‘‘ شامل ہے، جہاں وہ جٹایو کے کردار کو آواز دیں گے۔ ’’برہماستر ۲‘‘ میں وہ شیوا (رنبیر کپور) کے سرپرست کے اپنے کردار کو دہرائیں گے۔ اور ’’کالکی ۲‘‘ میں وہ وشنو کے آخری اوتار کو بچانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK