امیتابھ بچن نے اپنے والد، اور مشہور شاعر ہری ونش رائے بچن کو ان کی۱۱۷؍ ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا، اور پوجا کی۔
EPAPER
Updated: November 28, 2024, 9:50 PM IST | Mumbai
امیتابھ بچن نے اپنے والد، اور مشہور شاعر ہری ونش رائے بچن کو ان کی۱۱۷؍ ویں یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا، اور پوجا کی۔
معروف بالی ووڈ اداکار امیتابھ بچن نے اپنے والد ہری ونش رائے بچن کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مشہور شاعر، ہری ونش رائے بچن ۲۷؍نومبر۱۹۰۷ءکو پیدا ہوئے تھے۔ ان کی ۱۱۷؍ویں یوم پیدائش پر، امیتابھ نے ایکس پر جا کر انہیں یاد کیا، اور پوجا کی۔ ایکس پر کئی مداح ان کے ساتھ شامل ہوگئے۔
امیتابھ بچن اکثر اپنے والد کا ذکر کرتے ہیں،کون بنے گا کروڑپتی کے حالیہ ایپی سوڈ میں انہوں نے اپنی زندگی کے شروعاتی دنوں کا واقعہ سنایا۔ بالی ووڈ اداکار نے بتایا کہ وہ ابتدائی دنوں میں کولکاتا میں رہتے تھے، اور تین سے چار سو روپئے کماتے تھے، جو گزارے کیلئے کافی نہیں تھے، لہٰذا وہ اضافی روپیہ کمانے کیلئے ریس کورس میں پیسہ لگایا کرتے تھے، لیکن جب یہ بات انہوں نے اپنے والد کو بتائی تو انہوں نےایک خط کے ذریعے کہا کہ’’ جب تک دولت حاصل کرنے کیلئے خون پسینہ نہ نکلے ،تب تک اسے حاصل نہیں کرنا چاہئے۔ ‘‘ یہ در اصل ریس کورس جانے سےباز رہنے کی نصیحت تھی۔جسے امیتابھ بچن نے قبول کر لی۔
یہ بھی پڑھئے: ایشوریہ رائے نے بیٹی آرادھیا کی سالگرہ کی تصاویر شیئرکیں
واضح رہے کہ ہری ونش رائے بچن کا انتقال ۲۰۰۳ء میں ۹۵؍سال کی عمر میں ہوا۔ وہ طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ ان کی نظمیں ان کی میراث کو زندہ رکھتی ہیں۔ امیتابھ اکثران کی تخلیق کو یاد کرتے ہیں، خاص طور پر مدھوشالا، اگنی پتھ، رکے نا تو، اور وشوا سارا سو رہا ہے جیسی نظموں کو۔