• Wed, 20 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

آنند پنڈت نے ’’ترشول ۲‘‘ کی تصدیق کی

Updated: October 11, 2024, 7:12 PM IST | Mumbai

آنند پنڈت نے ۱۹۷۸ء کی امیتابھ بچن کی مشہور فلم ’’ترشول‘‘ کے سیکویل کا اعلان کیا ہے۔ ’’ترشول ۲‘‘ میں امیتابھ بچن بھی اہم کردار میں نظر آئیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

آنند پنڈت نے امیتابھ بچن کی کلاسیک فلم ’’ترشول‘‘ کے سیکوئل کی تصدیق کی ہے۔ جس میں امیتابھ بچن بھی نظر آئیں گے۔ ۱۹۷۸ء کی ’’ترشول‘‘ میں امیتابھ کے علاوہ راکھی، ششی کپور، سنجیو کمار اور ہیما مالنی مرکزی کردار میں تھے۔ یش چوپڑا کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کو ہندوستانی سنیما کی تاریخی فلموں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔ مڈ ڈے نے آنند پنڈت کے حوالے سے ایک بیان جاری کیا جس میں انہوں نے کہا ہے کہ ’’مَیں نے ’’ترشول‘‘ کم و بیش ۶۰؍ مرتبہ دیکھی ہے۔ یہ ایک ایسے شخص کی کہانی ہے جو شہر خالی ہاتھ آتا ہے مگر پھر ایک بڑی کاروباری شخصیت بن جاتا ہے۔ اس کہانی نے مجھے بے حد متاثر کیا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ونود کھنہ نے اپنی اداکاری سے مداحوں کے دلوں پر انمٹ نقوش چھوڑے ہیں

آنند پنڈت نے یہ بھی کہا کہ وہ ایک طویل عرصہ سے ’’ترشول۲‘‘ بنانے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ’’یہ اس شخص کو میرا خراج تحسین ہے جس نے ذاتی طور پر مجھ سے ملنے سے پہلے ہی میری زندگی کو متاثر کرنا شروع کر دیا تھا۔‘‘ خیال رہے کہ ’’ترشول ۲‘‘ میں بتایا جائے گا کہ گپتا خاندان میں قبول کئے جانے کے بعد وجے کی زندگی کیسی گزری۔ یہ جاننا دلچسپ ہوگا کہ آیا وہ گیتا (راکھی)کے ساتھ خوشی سے جیتا ہے؟ کیا وہ اپنے زخموں کو مندمل کر پاتا ہے۔‘‘ 
اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو ’’ترشول ۲‘‘ آنند پنڈت اور امیتابھ بچن کا ۵؍ واں اشتراک ہوگی۔ اس سے قبل وہ ’’سرکار ۳‘‘، ’’چہرے‘‘، ’’فکت مہیلاؤ ماٹے‘‘، اور ’’فکت پروشو ماٹے‘‘ میں ساتھ کام کر چکے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK