Inquilab Logo Happiest Places to Work

’’کیسری ۲‘‘ میں اننیا پانڈے کا طاقتور مکالمہ ۲۰۲۰ء کی نظم کی نقل، شاعر نے شدید تنقید کی

Updated: April 26, 2025, 5:09 PM IST | Mumbai

یوٹیوبر اور شاعر یحییٰ بوٹ والا نے الزام عائد کیا ہے کہ اکشے کمار کی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ میں اننیا پانڈے کے مکالمے ان کی نظم ’’جلیاں والا باغ‘‘ سے لئے گئے ہیں۔ انہوں نے اپنی نظم اور فلم کی ایک کلپ شیئر کرتے ہوئے فلم کے مکالمہ نگار سمیت سکسینا کو ہدف تنقید بنایا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اکشے کمار کی اداکاری سے مزین فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ کو یوٹیوبر یحییٰ بوٹ والا کے ذریعے ’’پلیگیریزم‘‘ (کسی چیز کی نقل کرنے کا عمل) کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ سوشل میڈیا پر بات چیت کرتے ہوئے یوٹیوبر اور شاعر یحییٰ بوٹ والا نے ۲۰۲۰ء میں اپنی نظم ’’جلیاں والا باغ‘‘ کی کلپ اور ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ فلم کی ایک کلپ شیئر کی ہے جس میں اننیا پانڈے کو دکھایا گیا ہے۔ انہوں نے فلم کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’مجھے nisoooooooooorg@ نے ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ سے کلپ ۴؍ بھیجی تھی جسے دیکھنے کے بعد مجھے محسوس ہوا ہے اس میں اننیا پانڈے کے مکالمے میں میری نظم ’’جلیاں والاباغ‘‘ سے نقل کئے گئے ہیں جو ۵؍ سال پہلے ’’ان ایریز پوئیٹری‘‘ کے یوٹیوب چینل پر شائع ہوئی تھی۔ یہاں یہ ۲؍ کلپ پیش کی جارہی ہے۔ یہ واضح طور پر نقل ہے اور صرف اتنا ہی نہیں انہوں نے اسے چھپانے کی بھی کوشش کی ہے۔ مطلب پشپا جیسا شبد بھی اٹھایا ہے۔‘‘

انہوں نے اپنے پوسٹ کے کیپشن میں مزید لکھا ہے کہ ’’جی ہاں! لوگوں کے خیال مل سکتے ہیں۔ لوگ ایک جیسا سوچ بھی سکتے ہیں لیکن کسی ایک موضوع پر بالکل ایک جیسی لائن لکھ دینا اتفاق ہی ہوسکتا ہے۔‘‘ یوٹیوبر نے سمت سکسینا کو بھی ٹیگ کیا ہے جو ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ کے مکالمہ نگار ہیں اور لکھا ہے کہ ’’بطور مصنف آپ کا بدترین کام یہ ہے کہ آپ کسی دوسرے مصنف کا لکھا ہوا مواد نقل کریں اور اسے کریڈیٹ بھی نہ دیں۔ انہوں نے بغیر پوچھے اسے استعمال کیا۔ میں نے مکالمہ نگار سمیت سکسینا کے بارے میں محسوس کیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سلمان خان دعا کرتے تھے کہ ان کی پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ کو کوئی نہ دیکھے

انہوں نے اپنے مداحوں سے کہا کہ وہ کرن جوہر، ہدایتکار ایس تیاگی اور اکشے کمار اور اننیا پانڈے کو بھی ٹیگ کریں۔ کمینٹ سیکشن میں انہوں نے ’دھرماموویز‘‘، ’’کرن جوہر‘‘ اور ’’اکشے کمار‘‘ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آپ براہ راست مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں میں آپ کیلئے حقیقی مکالمے لکھ دوں گا۔‘‘ دوسرے کمینٹ میں انہوں نے لکھا ہے کہ ’’مکالمہ نگار سمیت سکسینا کو بھی ٹیگ کیجئے۔ ان سب چیزوں میں سب سے زیادہ جنہیں قصوروار ٹھہرایا جانا چاہئے وہ وہی (مکالمہ نگار) ہیں۔‘‘ اس درمیان اکشے کمار کی فلم ’’کیسری چیپٹر ۲‘‘ نے مقامی باکس آفس پر ۵۰؍ کروڑ روپے جبکہ عالمی باکس آفس پر ۸۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرلیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK