• Thu, 28 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لوگوں نے ’اسٹار کڈ‘ کو ایک خراب اصطلاح بنا دیا ہے: اننیا پانڈے

Updated: November 28, 2024, 5:23 PM IST | Mumbai

معروف بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو اسٹار کڈ ہونے کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا رہتا ہے۔ راج شامانی کے پوڈ کاسٹ پر اداکارہ نے اس بات پر کھل کر بتایا کہ انہیں خود پر’اسٹار کڈ‘ کا لیبل لگائے جانا مناسب نہیں لگتا۔

Bollywood actress Ananya Panday. Photo: INN.
بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ اداکارہ اننیا پانڈے کو اسٹار کڈ ہونے کی وجہ سے خاصی تنقید کا سامنا رہتا ہے جس کے بارے میں انہوں نے حال ہی میں بات کی ہے۔ اننیا پانڈے کو اپنے حالیہ پروجیکٹس، کھو گئے ہم کہاں، کال می بے، اور سی ٹی آر ایل کیلئےفلمی ناقدین کی تعریفیں موصول ہورہی ہیں۔ راج شامانی کے پوڈ کاسٹ پر اداکارہ نے اس بات پر کھل کر بتایا کہ وہ انہیں خود پر’اسٹار کڈ‘ کا لیبل لگائے جانا مناسب نہیں لگتا۔ اننیا کا کہنا تھا کہ `لوگوں نے اسے (اسٹار کڈ) ایک گالی بنا دیا ہے اور مجھے نہیں لگتا کہ یہ کوئی برا لفظ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ لوگ آپ کو بتاتے ہیں، جب آپ اسکرین پر کچھ دیکھ رہے ہوتے ہیں تو آپ اس طرح کہتے ہیں ’`ارےیہ اس کی بیٹی ہے‘ (اوہ، وہ اس اسٹار کی بیٹی ہے)، ایسا کرنے کی ضرورت نہیں ہے، لوگوں کو صرف اندر جانا چاہئے اور سوچنا چاہئے کہ انہیں کیا کرنا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: شاہد کپور کی فلم ’’دیوا‘‘ کی ریلیز ملتوی، ۳۱؍ جنوری ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگی

اننیا پانڈے نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بالی ووڈ میں اب دو گروہ بن گئے ہیں۔ جیسے لوگ کہتے ہیں کہ آپ اِن سائیڈر ہیں، آپ آؤٹ سائیڈر ہیں، انڈسٹری نے ہمیں بہت کچھ دیا ہے، ناظرین نے ہم سب کو بہت کچھ دیا ہے۔ اداکارہ نے کہا کہ یہاں ایسے لوگ ہیں جن کا تعلق فلمی گھرانے سے ہے اور وہ ترقی کررہے ہیں اور ایسے لوگ بھی ہیں جو فلمی خاندان سے نہیں ہیں لیکن اورزیادہ ترقی کر رہے ہیں۔ انہوں نے شاہ رخ خان کی مثال پیش کی، جنہیں وہ سہانا خان کے ساتھ بچپن کی دوستی کی بدولت قریب سے دیکھ کر بڑی ہوئی ہیں ۔ انہوں نے کہا ہندوستان کا اتنا بڑا فلمی اسٹار، وہ کسی فلمی گھرانے سے نہیں ہیں۔ تو مجھے لگتا ہے کہ یہ فرد فرد کی بات ہوتی ہے۔ اننیا نے مزید کہا کہ’ `اسٹار کڈ‘ کا لفظ بے عزت کرنے کیلئے استعمال کیا جانا `اچھا نہیں ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK