شاہد کپور کی فلم ’’دیوا‘‘ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔ قبل ازیں یہ فلم ۱۴؍ فروری ویلنٹائن ڈے کے دن سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ اب یہ ۳۱؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
EPAPER
Updated: November 28, 2024, 11:21 PM IST | Mumbai
شاہد کپور کی فلم ’’دیوا‘‘ کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔ قبل ازیں یہ فلم ۱۴؍ فروری ویلنٹائن ڈے کے دن سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ اب یہ ۳۱؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔
شاہد کپور کی فلم ’’دیوا‘‘ جو جلد ہی سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی، کی ریلیز ملتوی کی گئی ہے۔ یہ فلم جو ۱۴؍فروری ۲۰۲۵ءکو سنیما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی اب ۳۱؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو ریلیز کی جائے گی۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض ملیالم فلم ساز روشن اینڈریو نے انجام دیئے ہیں۔ اسے زی اسٹوڈیو اور سدھارتھ رائے کپور نے پروڈیوس کیا ہے۔ اس فلم میں شاہد کپور کے علاوہ پوجا ہیگڈے اور پویل گلاٹھی نے بھی اہم کردار ادا کئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: محمدرفیع کے بیٹے شاہد رفیع نے اپنے والد کی زندگی پر سوانحی فلم بنانے کا اعلان کیا
قبل ازیں شاہد کپور نےدیوا کے تجربات بیان کرتے ہوئے کہا تھا کہ ’’دیوا ایک عقلمند اور باغی پولیس آفیسر ہے جو ایک ہائی پروفائل کیس کی تفتیش کر رہاہے۔ ‘‘قبل ازیں شاہد کپور نے فلم ’’تیری باتوں میں ایسا الجھا جیا‘‘ میں اداکاری کی تھی جو۹؍ فروری ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم میں انہوں نے ایک روبوٹ سائنٹسٹ کا کردار ادا کیا تھا ۔ اس فلم میں ان کے ساتھ کریتی سینن، دنیش ویجن، جیوتی دیش پانڈے اور لکشمن اتیکر نے بھی اداکاری کی تھی۔ کریتی سینن نے اس فلم میں ایک روبوٹ کا کردار ادا کیا تھا۔