عامر خان اور سلمان خان کی فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
EPAPER
Updated: February 13, 2025, 7:37 PM IST | Mumabi
عامر خان اور سلمان خان کی فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ اپریل ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ راجکمار سنتوشی کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔
عامر خان اور سلمان خان کی فلم ’’انداز اپنا اپنا‘‘ سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہونے والی اس کامیڈی فلم کی اسکرپٹ راجکمار سنتوشی نے لکھی تھی۔ یہ فلم اپریل ۲۰۲۵ء میں ری ریلیز ہوگی۔ فلم تجزیہ کارترن آدرش نے فلم کا پوسٹر جاری کرتے ہوئے یہ خبر شیئر کی ہے۔ یہ فلم ۱۳؍ فروری ۲۰۲۵ء کو اپنی ریلیز کے ۳۱؍ سال بعد ری ریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ ’’انداز اپنا اپنا‘‘ ۱۹۹۴ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض راجکمار سنتوشی نے انجام دیئے تھے جبکہ اسے ونئے کمار سنہا نے پروڈیوس کیا تھا۔ اس فلم نے باکس آفس پر اچھی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کیا تھا لیکن اسے بالی ووڈ کی مشہور کامیڈی فلموں کا درجہ حاصل ہوا۔قبل ازیں دوردرشن کے ساتھ اپنے انٹرویو میں راجکمار سنتوشی نے’’انداز اپنا اپنا‘‘ جیسی کامیڈی فلم بنانے کے اپنے فیصلے کے بارے میں بتایا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’میں ’’انداز اپنا اپنا‘‘جیسی کامیڈی فلم کی اسکرپٹ لکھ رہا ہوں۔ یہ انٹرٹینگ فلم ہوگی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ڈی ڈی ایل جے کے ۳۰؍ سال مکمل، مانچسٹر میں میوزیکل پریمیر منعقد کیاجائے گا
انہوں نے مزید کہا تھا کہ’’نئی فلم کا ورکنگ ٹائٹل ’’ادا اپنی اپنی‘‘ ہوگا۔ ‘‘ جب ان سے پوچھا گیا تھا کہ کیا وہ ’’انداز اپنا اپنا‘‘ کا سیکوئل بنائیں گے تو انہوں نے کہا تھا کہ ’’ایسا کہناجلد بازی ہوگالیکن دیکھئے کیا ہوتا ہے۔‘‘یاد رہے کہ ’’انداز اپنا اپنا‘‘ میں پریش راؤل اور شکتی کپور نے بھی اداکاری کی تھی۔