• Wed, 12 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

ڈی ڈی ایل جے کے ۳۰؍ سال مکمل، مانچسٹر میں میوزیکل پریمیر منعقد کیاجائے گا

Updated: February 11, 2025, 10:18 PM IST | New Delhi

یش راج فلمزکی فلم دل والے دلہنیا لے جائیں گے (ڈی ڈی ایل جے) کو آج ۳۰؍ سال مکمل ہوچکے ہیں۔ برٹش ریلوے نے اپنے ۲۰۰؍ سال مکمل ہونے اور ’’ڈی ڈی ایل جے‘‘ کے ۳۰؍ سال کا جشن منانے کیلئے اشتراک کیا ہے۔ برٹش ریلوے اور وائی آر ایف کے اشتراک سے لندن میں میوزیکل پریمیر منعقد کیا جائے گا۔

Dil Wale Dulhania Le Jayenge has completed 30 years. Photo: INN
’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے‘‘ کو ۳۰؍ سال مکمل ہوچکے ہیں۔ تصویر: آئی این این

دل والے دلہنیا لے جائیں گے (ڈی ڈی ایل جے) کو آج ۳۰؍سال مکمل ہوگئے ہیں۔ رومینٹک فلم نے اب تک عالمی سطح پر ناظرین کے دل پرراج کرنا جاری رکھا ہے۔ برطانوی ریلوے سسٹم اور بالی ووڈ کی یش راج فلمز (وائی آر ایف) نے دو اہم سنگ میل کا جشن منانے کیلئے شراکت داری کی ہے جن میں سے ایک ریلوے کی ۲۰۰؍ ویں سالگرہ ہے جبکہ دوسرا ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے (ڈی ڈی ایل جے) ‘‘ کے ۳۰؍ سال مکمل ہونے کا جشن منانا ہے۔ لندن کنگ کراس ریلوے اسٹیشن پر ۱۹۹۵ء کی بلاک بسٹر فلم کے رومینٹک سین دکھائے جائیں گے جس میں شاہ رخ خان اور کاجول ہوں گے۔ ۲۹؍ مئی ۲۰۲۵ء کو مانچسٹر کے اوپیرا ہاؤس میں فلم کا میوزیکل پریمیر منعقد کیا جائے گا جو ۲۱؍جون ۲۰۲۵ء تک جاری رہے گا۔ برٹش ریلوے اور وائی آر ایف نے اس جشن کو اس طریقے سے منانے کا فیصلہ کیا ہے کہ کس طرح ’’آیئے محبت کیجئے‘‘ کے ذریعے کتنی ثقافتوں کو یکجا کیا جاسکتا ہے۔ مانچسٹر اور لندن کے ریلوے اسٹیشن پر ڈی ڈی ایل جے کا میوزیکل پریمیر منعقد کیا جائے گا۔پروڈکشن موسیقی کی پیشکش کرے گا جس میں ۱۸؍انگریزی نغمے ہوں گے۔یہ نغمہ وشال دادلانی اور شیکھر راوجیانی نے گایا ہے جبکہ اس کی لیرکس نیل بنجامن نے لکھی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ’’چھاوا‘‘ ایڈوانس بکنگ: تجارتی تجزیہ کار کومل نہتا نے ’’اسکائی فورس‘‘ اسکیم کا پردہ فاش کیا

اس تخلیقی ٹیم میں کوریوگرافرروب ایشفورڈ، کو کوریوگرافرشرورتی مرچنٹ ، سینک ڈیزائنر ڈیرک میک لین اور کاسٹنگ ڈائریکٹر ڈیوڈ گرنڈروڈ بھی شامل ہیں۔ ’’دل والے دلہنیا لے جائیں گے (ڈی ڈی ایل جے)‘‘ ہندوستانی سنیما کی بہترین فلموں میں شمار کی جاتی ہے جسے ۱۹۹۵ء میں اس کی حقیقی ریلیز کے علاوہ کئی مرتبہ ری ریلیز کیا جاچکا ہے۔ریلوے ۲۰۰؍کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر سوزین ڈونیلی نے کہا کہ ’’ہم یش راج فلمز کے ساتھ شراکت داری کر کے بہت خوش ہیں اور ’’رومینس آف ریل‘‘ اور دنیا بھر میں رابطے کی طاقت کا جشن منا رہے ہیں۔ ریلوےنے ہمیشہ فلمسازوں کو متاثر کیا ہے اور ہمارے ثقافتی منظر نامے کو تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ یہ خوش آئندہ بات ہےکہ ہم امسال ’’نہایت کامیاب، ریلوے سے متعلقہ اور بالی ووڈ کی بلاک بسٹر فلم کے ۳۰؍سال مکمل ہونے کا جشن منا رہے ہیں اور یہ ہمارے لئے اس موسم سرما میں بالی ووڈکی نئی موسیقی کا افتتاح ہوگا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اترپردیش: نکاح سے قبل اسلام قبول کرنے پر تبدیلی مذہب قانون کے تحت ۵؍ گرفتار

اکشے ودھانی، جو یش راج فلمز کے سی ای او ہیں، نے کہا کہ ’’ ہم ریلوے کی ۲۰۰؍ ویں برسی کے موقعو پر ، ریلوے کے ساتھ شراکت داری کرنے کیلئے پرجوش ہیں۔وائی آر ایف ہمیشہ ہی ایسی کہانیوں کو دنیا کے سامنے پیش کرتا ہے جو ہندوستان کی جڑوں سے جڑی ہوتی ہیں ا ور عالمی شہرت حاصل کر لیتی ہیں۔ ’دل والے دلہنیالے جائیں گے‘‘ (ڈی جے جے ایل) اس کی بہترین مثال ہے۔ ’’ڈی ڈی جے ایل‘‘کے ۳۰؍ سال کا جشن منانے کیلئے ہم نے فلم کا ’’اسٹیج ایڈپشن‘‘ ،’’آیئے محبت کیجئے‘‘ ، ’’ڈی ڈی جے ایل‘‘ کی موسیقی برطانیہ میں لانے کا فیصلہ کیا۔ ‘‘ہمارا میوزیکل پریمیر مانچسٹر اوپیرا میں ۲۹؍ مئی ۲۰۲۵ءکو منعقد کیا جائے گا۔ کنگ کراس ریلوے اسٹیشن پر ’’ڈی ڈی ایل جے‘‘ کے مشہور مناظر دکھائےجائیں گے جو اس بات کی نشاندہی کریں گے جو ’’آیئے محبت کیجئے‘‘ میں دکھائے جائیں گے ۔ یہ ریلوے کے ساتھ شراکت داری کرنے کا ہمارے لئے بہترین موقع ہے۔ ہم دنیا کو یہ پیغام دینا چاہتے ہیں کہ محبت کس طرح متحد کرتی ہے اور اس وقت ثقافت کا جشن منانے کی کتنی ضرورت ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK