• Wed, 25 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

سابق شوہر بریڈ پٹ کے خلاف مقدمہ ختم کرنے کے بعد انجلینا جولی خوش نظر آئیں

Updated: October 14, 2024, 10:20 PM IST | New York

حال ہی میں انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر کے خلاف قانونی مقدمہ ختم کیا ہے۔ گزشتہ دنوں انہوں نے نیویارک فلم فیسٹیول میں اپنے بچوں کے ساتھ شرکت کی جہاں وہ برسوں کے بعد بے حد مسرور نظر آئیں۔

Angelina Jolie with her children at the New York Film Festival. Image: X
انجلینا جولی نیویارک فلم فیسٹیول میں اپنے بچوں کے ساتھ۔ تصویر: ایکس

ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کے خلاف قانونی مقدمہ منسوخ کرنے کے بعد انجلینا جولی بالآخر ’’آرام اور خوش‘‘ ہیں۔ خیال رہے کہ ہالی ووڈ اداکارہ انجلینا جولی نے اپنے سابق شوہر بریڈ پٹ کے خلاف جسمانی تشدد اور زبانی بدسلوکی کے الزامات عائد کئے تھے۔ اداکارہ حال ہی میں نیویارک فلم فیسٹیول میں اپنے تین بچوں میڈڈوکس، پیکس اور زہرا کے ساتھ شاندار انداز میں شامل ہوئیں۔  ذرائع نے ’’اِن ٹچ‘‘ کو بتایا کہ ’’انجلینا! واقعی پر سکون اور خوش ہیں۔ ایسا لگتا ہے کہ ان کی زندگی میں ایک خوشگوار جھونکا آیا ہے۔‘‘ 

ایک دوسرے ذارئع نے بتایا کہ ’’اداکارہ اپنے ماضی کو بھلا کر آگے بڑھنا  چاہتی ہیں۔ وہ اپنے حال اور اپنے خاندان کے مستقبل پر توجہ مرکوز کرنا چاہتی ہیں۔ وہ ایسی تمام چیزیں کرنا چاہتی ہیں جن سے انہیں خوشی ملے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سمانتھا رتھ پربھو اور ورون دھون کی’’سیٹاڈل: ہنی بنی‘‘ ۷؍ نومبر کو ریلیز ہوگی

یاد رہے کہ ستمبر ۲۰۱۶ء میں ایک پرائیویٹ جیٹ پر سوار، بریڈ پٹ مبینہ طور پر اپنی اس وقت کی بیوی (انجلینا جولی) اور بچوں کے ساتھ بہت پرتشدد ہو گئے۔ تاہم، اداکار نے اس الزام کی تردید کی۔ تحقیقات کے بعد ان کے خلاف کوئی الزام لگائے بغیر مقدمہ بند کر دیا گیا۔ بعد ازاں اکتوبر ۲۰۲۲ء کی فائلنگ میں، انجلینا جولی کے وکلاء نے الزام لگایا کہ پرواز کے دوران بریڈ پٹ نے ان (انجلینا) کا سر اور پھر ان کے کندھے پکڑ کر زور سے ہلایا تھا اور انہیں باتھ روم کی دیوار پر دھکیل دیا تھا۔ مزید برآں، وہ اپنے ہی بچے سے الجھ پڑے، اس سے پہلے ہی انجلینا نے بریڈ پٹ کو پیچھے سے پکڑ لیا۔ واضح رہے کہ جوڑے کی طلاق کی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK