Inquilab Logo Happiest Places to Work

اینگری برڈ فرینچائز کی تیسری فلم ’دی اینگری برڈمووی‘ ۲۹؍ جنوری ۲۰۲۷ء کو ریلیز ہوگی

Updated: April 10, 2025, 6:11 PM IST | Mumbai

اینگری برڈ فرینچائز کی تیسری فلم ’’دی اینگری برڈ مووی‘‘ ۲۹؍ جنوری ۲۰۲۵ء کو عالمی سطح پر ریلیز ہوگی۔ امریکی ہدایتکار جون رائس کی ہدایتکاری میں بنی اس فلم میں جیسن سوڈیکس، جوش گیڈ، ریچل بلوم اور ڈینی میک برائیڈ اداکاری کریں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

پیراماؤنٹ پکچرز کی فلم ’’دی اینگری برڈز مووی ۳‘‘ ۲۹؍جنوری ۲۰۲۷ء کو عالمی سطح پر ریلیز ہوگی۔ امریکی ہدایتکار جون رائس کی ہدایتکاری میں بنی فلم میں جیسن سوڈیکس، جوش گیڈ، ریچل بلوم اور ڈینی میک برائیڈ اداکاری کریں گے جو فلم میں ریڈ، چک، سلور اور بم کے اپنے کرداروں کو دہرائیں گے۔ اس فلم کو جون کوہین، ڈین چوپا اور کارلا کونر پروڈیوس کریں گے۔ کوہین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’میں پیراماؤنٹ پکچرز کا حصہ بننے کیلئے بہت خوش ہوں اور مجھے ہماری غیر معمولی کاسٹ پر بھی فخر ہے۔ نہ صرف یہ کہ جیسن، جوش، ریچل اور ڈینی بھی اپنے بہترین کرداروں کو موسیقی دینے کیلئے تیار ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘ کی کینس فلم فیسٹیول میں نمائش ہوگی

یاد رہے کہ اس فرینچائز کی پہلی فلم ۲۰۱۶ء اور دوسری فلم ۲۰۱۹ء میں ریلیز ہوئی تھی۔ دونوں ہی فلموں نے باکس آفس پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔ ’’دی اینگری برڈ مووی ۳‘‘ میں ایمامائرس، کیکے پامر، ٹامر روبنسن اور مارسیلو ہرنینڈز بھی اداکاری کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK