ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل‘‘ کی ۱۴؍ مئی ۲۰۲۵ء کی نمائش کانز فلم فیسٹیول میں کی جائے گی۔ ٹام کروز اور فلم کے ہدایتکار کرسٹو میک کیوری بھی فلم کی اسکریننگ میں شرکت کریں گے۔
EPAPER
Updated: April 10, 2025, 4:28 PM IST | Mumbai
ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل‘‘ کی ۱۴؍ مئی ۲۰۲۵ء کی نمائش کانز فلم فیسٹیول میں کی جائے گی۔ ٹام کروز اور فلم کے ہدایتکار کرسٹو میک کیوری بھی فلم کی اسکریننگ میں شرکت کریں گے۔
ہالی ووڈ اداکار ٹام کروز کی فلم ’’مشن امپاسبل: دی فائنل ریکوننگ‘‘کی نمائش ۱۴؍ مئی ۲۰۲۵ء کو گرینڈ تھیٹر لومیرے میں کی جائے گی۔ فلم کی اسکریننگ میں ٹوم کروز فلم کے ڈائریکٹر کرسٹوفر میک کیوری کے ساتھ پیلس دیس فیسٹیول میں ریڈ کارپیٹ پر چلیں گے۔ یاد رہے کہ ٹوم کروز فیسٹیول میں تیسری مرتبہ پیش ہوں گے۔ قبل ازیں انہوں نے ۱۹۹۲ء میں روم ہارورڈ کی فلم ’’فاراینڈ اوے‘‘ کیلئے فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔ اس کے کافی عرصے بعد ۲۰۲۲ء میں انہوں نے ’’ٹاپ گن: میورک‘‘ کے پریمیر کیلئے فیسٹیول میں شرکت کی تھی۔
’’مشن امپاسبل‘‘
اسپائی تھریلر فرینچائز ’’مشن امپاسبل‘‘ کی آخری فلم میں ٹوم کروز نے ایتھن ہنٹ کا کردار ادا کیا تھا۔ اس فلم کی ہدایتکاری بھی میک کیوری نے کی تھی جبکہ فلم کی اسکرپٹ ایرک جینڈریسن اور میک کیوری نے مشترکہ طور پر لکھی تھی۔ اس فلم کو پیراماؤنٹ پکچرز اور اسکائی ڈانس نے مل کر پروڈیوس کیا تھا۔
یہ بھی پڑھئے: سلمان خان دعا کرتے تھے کہ ان کی پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ کو کوئی نہ دیکھے
کانز فلم فیسٹیول ۲۰۲۵ء کے آغاز میں امریکی سنیما کی اہم شخصیات کو بھی خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔ رابرٹ دی نیرو کو فلم فیسٹیول کی افتتاحی تقریب میں اعزازی پالم دی اور تفویض کیا جائے گا۔ یاد رہے کہ ۲۰۱۱ء میں دی نیرو کے صدر کے طور پر خدمات انجام دینے کے ۱۴؍ سال بعد انہیں یہ اعزاز تفویض کیا جارہا ہے۔