• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اینی ہیتھوے اور زینڈایا، کرسٹوفر نولن کی نئی فلم میں نظر آئیں گی

Updated: November 09, 2024, 5:03 PM IST | Mumabi

کرسٹوفر نولن کی نئی فلم میں اینی ہیتھوے اور زینڈایا، ٹام ہالینڈ اور میٹ ڈیمن کے ساتھ نظر آئیں گی۔ کرسٹو فر نولن کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم ۲۰۲۶ء میں ریلیز ہوگی جبکہ اس کی شوٹنگ کا آغاز ۲۰۲۵ء کے اوائل میں ہوگا۔

Photo: X
تصویر: ایکس

کرسٹوفر نولن کی نئی فلم میں اینی ہیتھوے، زینڈایا، ٹام ہالینڈ اور میٹ ڈیمن نظر آئیں گی۔ کرسٹوفر نولن کی نئی فلم میں اینی ہیتھوے اور زینڈایا کو کاسٹ کیا جائے گا۔ زینڈایا اور اینی ہتھوے میٹ ڈیمن اور ٹام ہالینڈ کے ساتھ اسکرین شیئر کریں گے۔ رپورٹس کے مطابق اس فلم کی شوٹنگ کا آغاز ۲۰۲۵ء کے اوئل میں ہوگا جبکہ فلم کے پلاٹ کی تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں۔کرسٹوفر نولن کی ہدایتکاری میں بنی یہ فلم آئی ایم اے ایکس پر ۱۷؍ جولائی ۲۰۲۶ءکو ریلیز ہوگی۔

یہ بھی پڑھئے: سنگھم اگین بمقابلہ بھول بھلیاں ۳؍: بھول بھلیاں ۳؍ دوسرے ہفتے آگے

خیال رہے کہ زینڈایا پہلی مرتبہ کرسٹوفرنولن کی ساتھ شراکت داری کریں گی جبکہ زینڈایا ہدایتکار کے ساتھ تیسری مرتبہ کام کریں گی۔ ٹام ہالینڈ اور زینڈایا نے ’’اسپائیڈر مین ہوم کمنگ‘‘، اسپائیڈر مین فار فرام ہوم‘‘ اور ’’اسپائیڈر مین: نو وے ہوم‘‘ جیسی فلموں میں ساتھ میں کام کیا ہے۔اینی ہیتھوے نے سائیکولوجیل تھریلر فلم ’’مدر اسٹنکٹ‘‘ اور ’’دی آئیڈیا آف یو‘‘میں اداکاری کی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK