• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

دوسرے ہفتے ’’بھول بھلیاں ۳‘‘، ’’سنگھم اگین‘‘ سے آگے

Updated: November 09, 2024, 6:50 PM IST | Mumbai

انیس بزمی کی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ اس ہفتے سنگھم اگین سے آگے ہے۔ خیال رہے کہ اپنی ریلیز کے بعد سنگھم اگین نے اب تک بھول بھلیاں ۳؍ سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کارتک آرین کی فلم ’’بھول بھلیاں ۳؍‘‘کا تھیٹر میں دوسرا ہفتہ شروع ہوگیا ہے۔ تیسرے دن فلم کا کلیکشن روہت شیٹی کی ’’سنگھم اگین‘‘ سے زیادہ تھا۔ ساکنک کی جانب سے فراہم کئے گئے ڈیٹا کے مطابق جمعہ کو انیس بزمی کی فلم بھول بھلیاں ۳؍نے ۹؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی جبکہ روہت شیٹی کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ نے ۵ء۷؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ خیال رہے کہ بھول بھلیاں ۳؍ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر ۵ء۳۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ تاہم، سنگھم اگین نے بھول بھلیاں ۳؍ سے زیادہ یعنی ۵ء۴۳؍ روپے کی کمائی کی تھی۔ سنگھم اگین نے گزشتہ وی کینڈ(ہفتے کے آخر) میں بھی بھول بھلیاں ۳؍ سے زیادہ کا کاروبار کیا تھا۔ وی کینڈ پر سنگھم اگین نے ۲۵ء ۷۸؍ کروڑ روپے جبکہ بھول بھلیاں ۳؍ نے ۵ء۷۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔

یہ بھی پڑھئے: کنڑ شارٹ فلم’’سن فلاورز ویر دی فرسٹ ونز ٹو نو‘‘ نے آسکر ۲۰۲۵ء کیلئے کوالیفائی کیا

اجے دیوگن کی اداکاری سے مزین فلم نے پیر اور منگل کو ۳۲؍ کروڑ روپے کمائے تھے جبکہ اسی دوران کارتک آرین کی فلم نے ۳۱؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ بدھ کو پہلی مرتبہ بھول بھلیاں ۳؍ نے سنگھم اگین سے زیادہ کا کاروبار کیا تھا۔ تاہم، جمعرات کو بھی بھول بھلیاں ۳؍ نے سنگھم اگین کے مقابلے میں زیادہ کاروبار کیا تھا۔ بھول بھلیاں ۳؍ نے باکس آفس پر ۵ء۹؍ کروڑ روپے جبکہ سنگھم اگین نے ۷۵ء۸؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ ریلیز کے آٹھویں دن مقامی باکس آفس پر بھول بھلیاں ۳؍ کا مجموعی کلیکشن ۲۵ء ۱۶۷؍ کروڑ روپے جبکہ سنگھم اگین کا مجموعی کلیکشن ۱۸۰؍کروڑ روپے ہے۔ خیال رہے کہ بھول بھلیاں ۳؍ میں ودیا بالن، مادھوری دکشت، کارتک آرین، ترپتی ڈمری، راجیش شرما، وجے راز، سنجے مشرا، راجپال یادو اور اشوینی کالسیکر نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں جبکہ سنگھم اگین میں اجے دیوگن، دپیکا پڈوکون، رنویر سنگھ،اکشے کمار، ٹائیگر شراف اور ارجن کپور نے کلیدی کردار ادا کئے ہیں نیز سلمان خان مہمان اداکار کے طور پر نظر آئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK