انوراگ کشیپ نے دی ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ اپنے انٹرویو میں قبول کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی عالیہ کشیپ کی شادی کیلئے اداکاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کی شادی کے بعد وہ مطمئن ہیںا ور اداکاری و فلمسازی سے بریک کا ارادہ رکھتے ہیں۔
EPAPER
Updated: January 01, 2025, 7:06 PM IST | Mumbai
انوراگ کشیپ نے دی ہالی ووڈ رپورٹر کے ساتھ اپنے انٹرویو میں قبول کیا کہ انہوں نے اپنی بیٹی عالیہ کشیپ کی شادی کیلئے اداکاری کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹی کی شادی کے بعد وہ مطمئن ہیںا ور اداکاری و فلمسازی سے بریک کا ارادہ رکھتے ہیں۔
انوراگ کشیپ کی بیٹی عالیہ کشیپ کی دسمبر ۲۰۲۴ء میں شان جارجی سے شادی ہوئی تھی۔ انوراگ کشیپ نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ شادی کا بجٹ ان کی مختصر فلموں سے مشترکہ تھا۔ انوراگ کشیپ نے حال ہی اپنے ایک انٹرویو میں کہا کہ ’’میں نے اپنی بیٹی کی شادی کا خرچ پورا کرنے کیلئے اداکاری کی تھی ۔‘‘ انہوں نے قبول کیا کہ ’’ہندوستانی فلمسازوں کیلئے شانداری شادی کا خرچ اٹھانا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی شیئر کیا کہ ’’اب وہ مطمئن ہیں کہ شادی ہوچکی ہے۔‘‘
انہوں نے ’’دی ہالی ووڈ رپورٹر‘‘کے ساتھ اپنے انٹرویو میں ۲۰۲۵ء کے اپنے منصوبوں کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے کہا کہ ’’ٹر‘‘کے ساتھ اپنے انٹرویو میں بتایا کہ ’’وہ اداکاری اور فلمسازی سے بریک لینے کے خواہشمند ہیں اور وہ ’’آرام،بہترین لمحات گزارنے اور فلمیں دیکھنے میں اپنا وقت صرف کریں گے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: راجا مولی، پرینکا چوپڑہ اور مہیش بابو کی فلم کا اعلان ۲؍ جنوری کو متوقع
۲۰۲۴ء انوراگ کشیپ کیلئے مصروف ترین تھا
انوراگ کشیپ نے بتایا کہ ’’۲۰۲۴ء ان کیلئے مصرف سال تھا۔ اس سال وہ فللمسازی، اداکاری اور اپنی بیٹی عالیہ کشیپ کی شادی میں مصروف تھے۔بیٹی کی شادی ہونے کے بعد وہ مطمئن ہیں اور اپنے اہل خانہ کے ساتھ وقت گزارنا چاہتے ہیں۔عالیہ کشیپ نے اپنے دیرینہ معشوق شان جارجی سے شادی کر لی ہے۔ ان کی شادی کی تقریب ممبئی میں منعقد کی گئی تھی جس میں ان کے قریبی دوستوں اور اہل خانہ نےشرکت کی تھی۔ یاد رہے کہ انوراگ کشیپ نے اسی انٹرویو میں کہا تھا کہ وہ جنوبی ہند جانے کے خواہشمند ہیں کیونکہ بالی ووڈ میں فلموں میں تخلیق سے زیادہ اسٹارڈم کو اہمیت دی جارہی ہے۔