گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ کا شمار سوشل ڈراما فلم میں ہوتا ہے۔ تاہم، امسال ریلیز ہونے والی کوئی بھی فلم اس کا ریکارڈ نہیں توڑسکی۔ خیال رہے کہ ’’استری ۲‘‘ کا شمار ہارر کامیڈی فلموں میں ہوتا ہے۔
EPAPER
Updated: December 21, 2024, 8:58 PM IST | Mumbai
گزشتہ سال دسمبر کے آخر میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ’’ڈنکی‘‘ کا شمار سوشل ڈراما فلم میں ہوتا ہے۔ تاہم، امسال ریلیز ہونے والی کوئی بھی فلم اس کا ریکارڈ نہیں توڑسکی۔ خیال رہے کہ ’’استری ۲‘‘ کا شمار ہارر کامیڈی فلموں میں ہوتا ہے۔
شاہ رخ خان اور راجکمار ہیرانی کی جوڑی نے گزشتہ سال کے آخر میں سوشل کامیڈی ڈرامہ ’’ڈنکی‘‘ میں ساتھ کام کیا۔ یہ شاہ رخ خان کی ۲۰۲۳ء کی تیسری اور آخری ریلیز تھی جو میگا بلاک بسٹرز ’’پٹھان‘‘ اور ’’جوان‘‘ کے بعد ریلیز ہوئی تھی۔ ’’ڈنکی‘‘ باکس آفس پر پربھاس کی ’’سالار‘‘ کے ساتھ ٹکرائی تھی اور ۴۷۰؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا تھا۔ دوسری جانب، ’’پٹھان‘‘ نے ایک ہزار ۵۰؍ کروڑ اور ’’جوان‘‘ نے ایک ہزار ۱۵۰؍ کروڑ کا کاروبار کیا تھا۔ ان دونوں کے مقابلے میں ’’ڈنکی‘‘ کا کاروبار کافی تھا لیکن قابل غور بات یہ ہے کہ کووڈ۱۹؍ کے بعد ڈراما کی صنف میں ’’ڈنکی‘‘ نے زبردست کامیابی حاصل کی تھی۔ خاص طور پر ایک ایسے وقت میں جب صرف ایکشن، تھریلر اور ہارر کامیڈیز فلمیں ہی کامیاب ہورہی تھیں۔
یہ بھی پڑھئے: کترینہ کیف نے اپنے صحتمند اور خوبصورت بالوں کا راز بتایا
’’ڈنکی‘‘ کی ریلیز کو ایک سال مکمل ہوگیا ہے اور عجیب بات یہ ہے کہ پورے ۲۰۲۴ء میں صرف ایک بالی ووڈ فلم سوشل کامیڈی ڈراما کی صنف میں ’’ڈنکی‘‘ کا ریکارڈ توڑ سکی ہے اور وہ فلم ہے راجکمار راؤ اور شردھا کپور کی ’’استری ۲۔‘‘ اس فلم کے علاوہ کوئی بھی فلم ’’ڈنکی‘‘ کا ریکارڈ نہیں توڑ سکی ہے۔
۲۰۲۴ء میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ۵؍ فلمیں
(۱) استری ۲: ۵۸ء۸۷۴؍ کروڑ روپے
(۲) بھول بھلیاں ۳: ۵۱ء۴۱۷؍ کروڑ روپے
(۳) سنگھم اگین: ۶۴ء۳۸۹؍ کروڑ روپے
(۴) فائٹر: ۴۶ء۳۴۴؍ کروڑ روپے
(۵) شیطان: ۰۶ء۲۱۱؍ کروڑ روپے
اب سال ختم ہونے کو ہے اور صرف ایک بڑی ہندی فلم ’’بے بی جان‘‘ کی ریلیز باقی ہے۔ اگر شائقین نے اسے پسند کیا تو ورون دھون کی ’’بے بی جان‘‘ اچھا کاروبار کرسکتی ہے۔