• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کترینہ کیف نے اپنے صحتمند اور خوبصورت بالوں کا راز بتایا

Updated: December 21, 2024, 8:04 PM IST | Mumbai

کترینہ کیف نے اپنے صحتمند بالوں کے بارے میں کہا کہ ان کی ساس مختلف اجزاء ملا کر ایک منفرد تیل تیار کرتی ہیں جو کافی طاقتور ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بالی ووڈ کی پسندیدہ جوڑیوں میں سے ایک کترینہ کیف اور وکی کوشل کی جوڑی اپنے دلکش بندھن کے ساتھ مداحوں کے دلوں پر راج کررہی ہے۔ حال ہی میں کترینہ کیف نے اپنے خوبصورت اور صحتمند بالوں کا راز بتایا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ کس طرح ان کی ساس منفرد اجزاء ملا کر ان کیلئے ایک خاص تیل بناتی ہیں۔ انہوں نے اپنی ساس کے ہیئر آئل کے خفیہ نسخے کے بارے میں بتایا کہ ’’میری ساس یہ ہیئر آئل پیاز، آملہ، اوا کاڈو اور دو تین دیگر اجزاء ملا کر بناتی ہیں۔ یہ بالوں کی صحت کا گھریلو علاج ہے اور ناقابل یقین حد تک طاقتور ہے۔‘‘ 

یہ بھی پڑھئے: مقبوضہ مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی آباد کاروں نے مسجد کو نذر آتش کر دیا

کترینہ نے زندگی کے اتار چڑھاؤ کے بارے میں بھی بات چیت کی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بہت سی چیزیں سطح پر بہترین دکھائی دیتی ہیں مگر ہر کوئی اپنی لڑائی لڑتا رہتا ہے۔ مشکل وقت کے دوران ایسا محسوس ہوتا ہے کہ آپ ڈوب رہے ہیں جبکہ دوسرے ترقی کر رہے ہیں، لیکن یہ یاد رکھنا ضروری ہے کہ زندگی اتار چڑھاؤ سے بھری ہوئی ہے۔ انہوں نے اپنے مداحوں کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ لڑتے رہیں اور چیلنجوں کا سامنا کریں اور خود کو اور دوسروں کو ثابت قدم رہنے کی ترغیب دیں۔
کام کے محاذ پر کترینہ کیف آخری بار ’’میری کرسمس‘‘ میں نظر آئی تھیں جو ۱۲؍ جنوری ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوئی تھی۔ اب وہ عالیہ بھٹ اور پرینکا چوپڑہ کے ساتھ روڈ ٹرپ فلم ’’جی لے ذرا‘‘ میں کام کریں گی۔ تاہم، اس فلم کی شوٹنگ کی خبروں کے متعلق مداح بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK