Inquilab Logo Happiest Places to Work

ایشین فلم ایوارڈز ۲۵ء: ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ بہترین فلم

Updated: March 18, 2025, 6:22 PM IST | Mumabi

ایشین فلم ایوارڈز ۲۰۲۵ء میں پائل کپاڈیہ کی فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ کو بہترین فلم کا ایوارڈ تفویض کیا گیا ہے جبکہ ’’سنتوش‘‘ میں مرکزی کردار ادا کرنے والی شاہانہ گوسوامی نے بہترین اداکارہ کا خطاب اپنے نام کیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایشین فلم ایوارڈز ۲۰۲۵ء میں پائل کپاڈیہ کی فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ نے بہترین فلم کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔ یہ باوقار تقریب اتوار کو ہانگ کانگ کے ویسٹ کولون کلچرل ڈسٹرکٹ کے زیکو سینٹر میں منعقد ہوئی۔ ایشین فلم ایوارڈز نے جیتنے والوں کا اعلان اپنی آفیشل ویب سائٹ پر کیا، جس میں ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ نے بہترین فلم کا اعزاز حاصل کیا۔ ۲۰۲۴ء میں پائل کپاڈیہ کو کانز فلم فیسٹیول میں گراں پری ایوارڈ نوازا گیا تھا۔ ناقدین کی جانب سے اس ملیالم ہندی فلم کو خوب سراہا گیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ایم ایس دھونی نئے اشتہار میں ’’اینیمل‘‘ کے رنبیر کپور کی طرح نظر آئے

دوسری جانب، شاہانہ گوسوامی نے ’’سنتوش‘‘ میں اپنی اداکاری کیلئے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ ہدایت کار سندھیا سوری کو بہترین نئے ڈائریکٹر کی ٹرافی سے نوازا گیا۔ اپنے تجربے کی عکاسی کرتے ہوئے، گوسوامی نے فلم میں اپنے کام کرنے کو تجربے کو خوشگوار قرار دیا۔ اس موقع پر شاہانہ گوسوامی نے کہا کہ ’’یہ ایک چیلینجنگ کردار تھا کیونکہ میں اس کردار کو ادا کرنے کے بارے میں بہت گھبرائی ہوئی تھی۔

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK