Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

ایم ایس دھونی نئے اشتہار میں ’’اینیمل‘‘ کے رنبیر کپور کی طرح نظر آئے

Updated: March 18, 2025, 4:23 PM IST | Mumabi

ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی نے ایک بائی سائیکل کے اشتہار کیلئے رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ کے کچھ مناظر دوبارہ بنائے جس کی ہدایتکاری فلم کے ہدایتکار سندیپ وانگا ریڈی نے کی۔ یاد رہے کہ رنبیر کپور کی اداکاری سے مزین یہ فلم ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

Ranbir Kapoor in a scene from the advertisement. Photo: INN
اشتہار کے ایک منظر میں رنبیر کپور۔ تصویر: آئی این این

رنبیر کپور کی فلم ’’اینیمل‘‘ (۲۰۲۳ء)کے ہدایتکار سندیپ وانگار ریڈی نے ہندوستان کی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ایم ایس دھونی کے ساتھ ایک الیکٹرک بائی سائیکل کے اشتہار کیلئے فلم کے کچھ مناظر دوبارہ بنائے ہیں۔ یہ اشتہار، جسےآج بائی سائیکل کےبرانڈ نے ڈراپ کیا ہے، میں دکھایا گیا ہے کہ سندیپ وانگار ریڈی دھونی کے ساتھ ہدایتکاری کر رہے ہیں۔

ویڈیو میں ایم ایس دھونی نے یکم دسمبر ۲۰۲۳ء کو ریلیز ہونے والی فلم کے چند وائرل مناظر کو دوبارہ بنایا ہے۔اشتہار میں رنبیر کپور نے نیلے رنگ کی بلیزر، شرٹ اور ٹراؤزر زیب تن کیا ہے۔ ایم ایس دھونی نے ویڈیو میں جومناظر دوبارہ بنائے ہیں ان میںرنبیر کپور کا سیاہ رنگ کی ایس یو وی میں آنا اور اپنے باڈی گارڈ کے ساتھ زیبرا کراسنگ کراس کرنا وغیرہ شامل ہیں۔ دھونی نے ویڈیو میں رنبیر کپور کے مشہور مکالمے جیسے ’’سنائی دے رہا ہے مجھے بہرا نہیں۔‘‘دہرایا جس کے جواب میں وانگا ریڈ ی کہتے ہیں ’اب ہوا نا میرا ہیرو تیار۔‘‘ 

ویڈیو کے آخر میں دھونی اپنی بائی سائیکل سے شادی کے ہال میں پہنچ رہے ہیں۔ جب سندیپ وانگار ریڈی نے یہ کہا کہ ’’رنبیر کپور نے اشتہار میں ’’بہترین ‘‘ اداکاری کی ہے۔‘‘تو اس کے جواب میں ۴۳؍ سالہ کرکٹ کھلاڑی نشاندہی کرتے ہیں کہ ’’یہ تھوڑا زیادہ نہیں ہوگیا؟‘‘ جس کے جواب میں سندیپ وانگا ریڈی کہتے ہیں کہ ’’یہ بھی دیکھئے کہ بائیک کون چلا رہا ہے؟‘‘

یہ بھی پڑھئےـ ’’پشپا‘‘ کے ہدایتکار سُو کمار کی اگلی فلم میں شاہ رخ خان مرکزی کردار ادا کریں گے

پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’اینیمل فاراے ریسن۔‘‘اشتہار دیکھنے کے بعد ایم ایس دھونی کے مداحوں نے کمینٹ سیکشن میں کمینٹ کئے اوراشتہار میں ان کی اداکاری کو کافی پسند کیا۔ یاد رہے کہ سندیپ وانگا ریڈی کی ہدایتکاری میں بنی فلم ’’اینیمل‘‘میں رنبیر کپور نے کلیدی کردار ادا کیا تھا اور یہ فلم ۲۰۲۳ء میں ریلیز ہوئی تھی۔رنبیر کپور کے علاوہ اس فلم میں ترپتی ڈمری،انیل کپور اور بوبی دیول نے بھی اہم کردار ادا کئے تھے۔ اس فلم نے باکس آفس پر ۹۱۵؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK