اویناش تیواری اور ادیتی راؤ حیدری امتیاز علی کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ فروری کے اواخر میں شروع ہوگی۔
EPAPER
Updated: February 07, 2025, 6:32 PM IST | Mumabi
اویناش تیواری اور ادیتی راؤ حیدری امتیاز علی کی نئی فلم میں مرکزی کردار ادا کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ فروری کے اواخر میں شروع ہوگی۔
امتیاز علی فاحد فاسل اور ترپتی ڈمری کے ساتھ ’’ایڈیٹس آف استنبول‘‘ اور دلجیت دوسانجھ، ویدانگ رائنااور نصیر الدین شاہ کی اداکاری سے مزین فلم بنانے کے علاوہ ایک تیسری فلم بنائیں گے جس میں ادیتی راؤ حیدری اوراویناش تیواری کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ذرائع کے مطابق ’’امتیاز علی اپنی اگلی فلم کی ہدایتکاری فروری کے اواخر میں کریں گے۔ ایک ذرائع کی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ’’امتیاز علی اپنی اگلی فلم میں لیلیٰ مجنو کے ہیرو اویناش تیواری اور ادیتی راؤ حیدری کو کاسٹ کریں گے۔ فلم کی شوٹنگ ۲۶؍ فروری ۲۰۲۵ء کو شروع ہوگی۔‘‘ امتیازعلی اس اجنبی فلم پر کام ۲۰۲۵ء کی گرمیوں تک مکمل کر لیں گے اور اس کے بعد وہ تین جوڑوںکی لو اسٹوری پر مبنی فلم پر کام کریں گے۔ ذرائع کے مطابق ’’وہ ان دونوں فلموں پر کام کرنے کے بعد ہی فاحد فاسل اور ترپتی ڈمری کی رامینٹک کامیڈی فلم پر کام کریں گے جس کا عنوان عارضی طور پر ’’ایڈیٹس آف استنبول‘‘ہوگا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: زومیٹو نے پیرنٹ کمپنی ’’زومیٹو لمیٹڈ‘‘ کا نام تبدیل کردیا، نیا نام ’’اِٹرنل لمیٹڈ‘‘
یاد رہے کہ امتیاز علی کے کریئر میں یہ پہلی دفعہ ہے جب وہ ایک کے بعد ایک تین فلموںپر کام کریں گے۔ ذرائع میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’گزشتہ سال امتیاز علی نے تین فلموں کی اسکرپٹ تیار کی اور اب وہ کم وقت میں ان تینوں اسکرپٹس پر کام کرنے کیلئے تیار ہے۔ انہیں محسوس ہوا ہے کہ یہ تینوں موضوعات ایک دوسرے سے مختلف ہوں گے اور اس کے ذریعے مداحوں کا دل جیتا جاسکتا ہے۔‘‘کورونا کے بعد امتیازعلی کی فلموں ’’راک اسٹار‘‘، ’’جب وی میٹ‘‘، ’’لیلیٰ مجنو‘‘وغیرہ نے اپنی ری ریلیز کے بعد باکس آفس پر بہترین کاروبار کیا تھا۔