زومیٹوکی پیرنٹ کمپنی ’’زومیٹو لمیٹڈ‘‘کا نام تبدیل کر کے ’’اِٹرنل لمیٹڈ‘‘ کر دیا گیا ہے۔تاہم، زومیٹو ایپ کا نام تبدیل نہیں ہوگا۔ پیرنٹ کمپنی کے نام کی تبدیلی کمپنی کے وسیع مقاصد کی نشاندہی کرتی ہے۔
EPAPER
Updated: February 07, 2025, 4:18 PM IST | Mumabi
زومیٹوکی پیرنٹ کمپنی ’’زومیٹو لمیٹڈ‘‘کا نام تبدیل کر کے ’’اِٹرنل لمیٹڈ‘‘ کر دیا گیا ہے۔تاہم، زومیٹو ایپ کا نام تبدیل نہیں ہوگا۔ پیرنٹ کمپنی کے نام کی تبدیلی کمپنی کے وسیع مقاصد کی نشاندہی کرتی ہے۔
زومیٹو نے اپنی پیرنٹ کمپنی ’’زومیٹولمیٹڈ‘‘کا نام تبدیل کر کے ’’اِٹرنل لمیٹڈ‘‘ رکھ دیا ہے۔ یہ اعلان کمپنی کے سی ای او دپیندر گویال نے کیا ہے اور بزنس میں توسیع کا اشارہ دیا ہے۔ تاہم، کمپنی کے نام تبدیل کرنے کے فیصلے نے متعدد صارفین کو شبے میں ڈال دیا تھا جنہیں لگا کہ کمپنی نے ’‘’زومیٹو‘‘کا نام تبدیل کر دیا ہے۔ تاہم، اسے واضح کرتے ہوئے زومیٹو نے کہا ہے کہ ’’زومیٹو‘‘ کا نام تبدیل نہیں کیا گیا بلکہ اس کی پیرنٹ کمپنی کا نام تبدیل کیا گیا ہے۔ اس ضمن میں کمپنی نے ایکس پر یہ اعلان کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’دوستوں، پیرنٹ کمپنی کا نام ’’اِٹرنل لمیٹڈ‘‘ ہوگا ،تاہم، ایپ کا نام زومیٹو ہی رہے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: راجیہ سبھا میں کانگریس مودی کے نشانے پر
مداحوں کے ردعمل
سوشل میڈیا پر زومیٹو کی پیرنٹ کمپنی کے نام کی تبدیلی کے تعلق سے ملے جلے تاثرات دیکھے گئے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا ہے کہ ’’زومیٹو اِٹرنل بن گیا ہے اور صارفین اوینجرز بن گئے ہیں۔‘‘ دوسرے صارف نے لکھا ہے کہ ’’رقم کی واپسی ہمیشہ کیلئے زیر التواء رہے گی۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: ماہ رمضان میں عمرہ کرنے کی مانگ کے سبب ہوائی سفر کا کرایہ ۱۴۰۰؍ درہم کے پار
زومیٹو کی پیرنٹ کمپنی کا نام کیوں تبدیل کیا گیا؟
جمعرات کو زومیٹو نے اعلان کیا تھا کہ ’’پیرنٹ کمپنی کا نام تبدیل کر کے ’’اِٹرنل لمیٹڈ‘‘ رکھا جا رہا ہے جو اس بات کی نشاندہی ہے کہ کمپنی فوڈ ڈیلیوری کے علاوہ بھی بہت کچھ کرے گی۔ کمپنی کے سی ای او دپیندرگویال کے مطابق ’’کمپنی کا نیا نام اس کے وسیع تر مقاصد کی نشاندہی کرتا ہے اور کمپنی نئے بزنس میں بھی سرمایہ کاری کرے گی۔ ‘‘ گویال نے نشاندہی کی کہ ’’اِٹرنل‘‘کا استعمال کمپنی کے بلنک اٹ کو خریدنے کے بعد ہی کیا جارہا تھا لیکن اسے کارپوریٹ کی شناخت بنانا فوڈ ڈیلیوری کے علاوہ کمپنی کی تجارت میں توسیع کو ظاہر کرتا ہے۔‘‘ پیرنٹ کمپنی کے نام کی تبدیلی کے باوجود زومیٹو ایپ اور برانڈ ویسے ہی جاری رہے گا جو ظاہر کرتا ہے کہ کمپنی کا ڈیلیوری کا طریقہ کبھی تبدیل نہیں ہوگا۔