• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

آیوشمان کھرانہ نے ’’تھاما‘‘ کی شوٹنگ شروع کی، فلم دیوالی ۲۰۲۵ءمیں ریلیزہوگی

Updated: December 12, 2024, 3:47 PM IST | Mumbai

آیوشمان کھرانہ نے فلم ’’تھاما‘‘ کی شوٹنگ کا آغاز کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم دیوالی ۲۰۲۵ء کوریلیز ہوگی۔فلم میں آیوشمان کھرانہ کے علاوہ رشمیکا مندانا اور پریش راؤل نے اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بدھ کو آیوشمان کھرانہ نے اعلان کیا ہے کہ انہوں نے اپنی نئی فلم ’’تھاما‘‘ کی شوٹنگ شروع کی ہے۔ انہوں نے فلم کی شوٹنگ سے متعدد تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہیں۔ اس موقع پر میڈوک فلمز کے ہیڈ ونیش جین اور ان کے عملے نے آیوشمان کھرانہ کو انسٹاگرام پر فلم کی شوٹنگ کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ میڈوک فلمز کے ہیڈ دنیش وجن نے آیوشمان کھرانہ کو نیک خواہشات بھیجتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’آیوشمان میڈوک ہارر کامیڈی یونیورس میں آپ کا استقبال ہے۔ اس فلم میں آپ سے بہتر ’’تھاما‘‘ کا کردار اور کون ادا کر سکتا تھا۔ ہمیں امید ہے کہ آپ کو یہ کردار کافی پسند آئے گا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلم ’بے خودی‘ کے سیٹ پر کاجول کا ایک بچی جیسا خیال رکھا جاتا تھا

عملے نے آیوشمان کھرانہ کو بہترین خواہشات بھیجتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’صبح بخیر سر! ہم آپ کے ساتھ ’’تھاما‘‘ کا سفر شروع کرنے کیلئے تیار ہیں۔ ہمیں امید ہے کہ آج آپ کا پہلا دن ہمارے ساتھ بہترین ہوگا۔ ہم ایک ساتھ بہترین لمحات گزاریں گے۔‘‘ ’’تھاما‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض آدتیہ سرپوت دار نے انجام دیئے ہیں۔ اس فلم میں آیوشمان کھرانہ کے علاوہ رشمیکا مندانا، پریش راؤل اور نواز الدین صدیقی کلیدی کردار میں نظر آئیں گے۔آیوشمان کھرانہ نے انسٹاگرام پر فلم کا پوسٹر بھی شیئر کیا ہے۔ یاد رہے کہ یہ فلم دیوالی ۲۰۲۵ء میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK