• Sat, 23 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلم ’’ڈریم گرل۲‘‘ لوگوں میں خوشیاں باٹنے کاسبب بنی : آیوشمان کھرانہ

Updated: August 25, 2024, 6:14 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

آیوشمان کھرانہ نے اپنی فلم ’’ڈریم گرل ۲‘‘ کے ساتھ باکس آفس پر کامیابی حاصل کی ۔ اس فلم نے ہندوستان میں ۱۰۰؍ کروڑسے زیادہ کی کمائی کی جو آیوشمان کے کرئیر کی اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔

Ayushmann Khurrana. Photo: INN
آیوشمان کھرانہ۔ تصویر : آئی این این

آیوشمان کھرانہ نے اپنی فلم ’’ڈریم گرل ۲‘‘ کے ساتھ باکس آفس پر کامیابی حاصل کی۔ اس فلم نے ہندوستان میں ۱۰۰؍ کروڑسے زیادہ کی کمائی کی جو آیوشمان کے کرئیر کی اب تک سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم ہے۔
فلم کی پہلی سالگرہ کے موقع پر انہوں نے انسٹاگرام پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ فلم کو مداحوں اور ناقدین دونوں کی طرف سےکافی پذیرائی ملی جس کی وجہ سے ان کی شبیہ بالی ووڈ میں ایک بہترین اداکارکے طور پر بنی ہے۔ آیوشمان نے اپنے انسٹاگرام پر ایک مزاحیہ ویڈیو مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔ ویڈیو میں وہ ایک سپرائز باکس کھولتے ہیں جس میں پوجا کی چیزیں ہوتی ہیں۔ اس کے بعد انہیں پوجا کا فون آتا ہے جو انہیں کریڈٹ کارڈ بیچنے کی کوشش کر رہی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:دسمبر میں کئی بڑی فلموں کی ریلیز، باکس آفس پر پیسوں کی برسات کی اُمید

ویڈیو میں آیوشمان نے فلم کی پہلی سالگرہ پر بات کرتے ہوئے کہتے ہیں ’’ ڈریم گرل ۲؍ کو جومحبت اور پذیرائی ملتی جارہی ہے ،وہ ایک نیا تجربہ ہے۔ یہ فلم ہمیشہ میرے دل کے قریب رہے گی ۔ صرف اس لئے نہیں کہ یہ فلم کامیاب رہی بلکہ اس خوشی کیلئے جو اس نے لوگوں کے درمیان پھیلائی۔ ایک اداکار کے طورپر آپ اگر مداحوں میں خوشی کے جذبات جگا سکتےہیں اور ان کے چہروں پرمسکان لا سکتے ہیں تو میرا ماننا ہے کہ اس سے ہمارے کام کا آدھا مقصد پورا ہوجاتا ہے،اور ڈریم گرل ۲ ؍نے یہی کیا ہے۔‘‘

 
 
 
 
 
View this post on Instagram
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 
 

A post shared by Ayushmann Khurrana (@ayushmannk)

 بتا دیں کہ ڈریم گرل ۲ ؍ کے ہدایت کار راج شانڈلیا تھے جبکہ آیوشمان کھرانہ اور اننیا پانڈے نے فلم میں مرکزی کردار ادا کیاتھا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK