Inquilab Logo Happiest Places to Work

آیوشمان کھرانہ کی ’’وِکی ڈونر‘‘ ۱۸؍ اپریل کو ری ریلیز ہوگی

Updated: April 07, 2025, 9:06 PM IST | Mumbai

آیوشمان کھرانہ اور یامی گوتم کی فلم ’’وِکی ڈونر‘‘ ۱۸؍ اپریل کو ری ریلیز ہوگی۔

Yami Gautam and Ayushmann Khurrana. Photo: INN
یامی گوتم اور آیوشمان کھرانہ۔ تصویر: آئی این این

آیوشمان کھرانہ اور یامی گوتم نے ۲۰۱۲ء میں شوجیت سرکار کی فلم ’’وِکی ڈونر‘‘ کے ساتھ اپنی اداکاری کے کریئر کا آغاز کیا تھا۔ برسوں کے دوران، کامیڈی فلم نے کلٹ کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔ فلم کے مداحوں کو ایک دعوت نامہ کے ذریعہ بتایا گیا ہے کہ یہ فلم تقریباً ۱۳؍ سال بعد ۱۸؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ایک بار پھر بڑی اسکرین پر جلوہ گر ہونے کیلئے تیار ہے۔ پی وی آر سینماز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام پر ’’وکی ڈونر‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا، اور کیپشن لکھا کہ ’’وکی ڈونر کے جادو کو بڑی اسکرین پر دوبارہ زندہ کریں!‘‘

خیال رہے کہ ’’وِکی ڈونر‘‘ ایک ہلکی پھلکی کامیڈی فلم ہے جو دہلی کے پس منظر میں بنائی گئی ہے۔ دریں اثنا، پچھلے سال ایک پوڈکاسٹ کے دوران آیوشمان نے بتایا تھا کہ چھوٹی عمر میں شہرت حاصل کرنے کے بعد ان کا دماغ خراب ہوگیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’مَیں نے بہت کم عمری میں کریئر بنانے کی شروعات کردی تھی۔ میں تقریباً ۱۷؍ یا ۱۸؍ سال کا تھا جب پاپ اسٹارز میں تھا، اور جب میں نے روڈیز میں شمولیت اختیار کی تو تقریباً ۲۰؍ یا ۲۱؍ سال کا تھا۔ پہلی فلم ہٹ ہونے کے بعد دِماغ خراب ہو گیا تھا۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: سی آئی ڈی میں اے سی پی پردیومن کی موت، پارتھ سمتھان نئے اے سی پی ہوں گے

پیشہ ورانہ محاذ پر، آیوشمان ہارر کامیڈی فلم ’’تھاما‘‘ میں نظر آئیں گے، جس میں رشمیکا مندانا بھی ہیں۔ اس فلم میں نوازالدین صدیقی اور پریش راول بھی اہم کرداروں میں ہیں۔ یہ اس سال کے آخر میں دیوالی پر ریلیز ہوگی۔ دریں اثنا، یامی کو آخری بار نیٹ فلکس کی ’’دھوم دھام‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK