آیوشمان کھرانہ، کریتی سینن اور راجکمار راؤ کی مرکزی اداکاری سےسجی ۲۰۱۷ء کی فلم ’’بریلی کی برفی ‘‘ ۷؍فروری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی جس کا اعلان فلم سازوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
EPAPER
Updated: January 13, 2025, 5:24 PM IST | Mumbai
آیوشمان کھرانہ، کریتی سینن اور راجکمار راؤ کی مرکزی اداکاری سےسجی ۲۰۱۷ء کی فلم ’’بریلی کی برفی ‘‘ ۷؍فروری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں ری ریلیز ہوگی جس کا اعلان فلم سازوں نے سوشل میڈیا پر کیا۔
آیوشمان کھرانہ، کریتی سینن اور راجکمار راؤ کی مرکزی اداکاری سےسجی فلم ’’بریلی کی برفی‘‘ ایک مرتبہ پھر سنیما گھروں کی زینت بننے جارہی ہے۔ ۲۰۱۷ء میں ریلیز ہوئی رومانٹک کامیڈی فلم ’’بریلی کی برفی ‘‘ جس میں آیوشمان کھرانہ، کریتی سینن، راجکمارراؤ اور پنکج ترپاٹھی جیسے اداکار نظر آئیں تھے اور مداحوں نے کافی پذیرائی کی تھی، ایک بار پھر سنیما گھروں میں ریلیز ہونے جارہی ہے۔ ’’بریلی کی برفی‘‘ کے فلمسازوں نے ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کو سنیما گھروں میں فلم کی ری ریلیز کا اعلان کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے:لاس اینجلس جنگلاتی آگ: کبھی سوچا نہیں تھا کہ یہ دن بھی دیکھوں گی: پریتی زنٹا
ہدایتکار اشونی تیواری اور جنگلی پکچرز نے اپنے انسٹاگرام پر ایک مشترک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے فلم ’’بریلی کی برفی ‘‘ کا پوسٹر شیئر کیا جس میں آیوشمان کھرانہ ، راجکمارراؤ اور کریتی سینن نظر آرہے ہیں۔ ساتھ ہی اعلان کیا کہ فلم ۷؍ فروری ۲۰۲۵ء کوسینما گھروں میں ری ریلیز ہوگی۔ انہوں نے پوسٹ کا کیپشن لکھا کہ ’’اس ویلنٹائن، جشن منائے محبت، دوستی اور اپنی زندگی میں بھرپور مٹھاس بھرے ہماری برفی کے ساتھ ! بریلی کی برفی ۷؍ فرور ی کو ری ریلیز سینما گھروں میں۔‘‘
واضح رہے کہ ’’بریلی کی برفی‘‘ تین نوجوانوں کی کہانی ہے جو بعد میں ایک مصیبت میں پھنس جاتے ہیں۔ ایک خاتون جو ایک مصنف سے محبت کرنے لگتی ہے جس نے اسی نام سے کتاب لکھی ہے۔ خاتون جو ناول نگار کو تلاش کرنے کیلئے نکلتی ہے جسے یہ معلوم نہیں تھا کہ پبلشر جو پیغام بھیجنے کا کام کررہا ہے وہی اصل مصنف ہے۔ اسی درمیان جب دوسرا آدمی ان دونوں کے درمیان آجاتا ہے تو چیزیں مزاحیہ طور پر پیچیدہ ہوجاتی ہیں۔ فلم میں مرکزی کردار کے علاوہ پنکج تر پاٹھی، سیما پہوا، سواتی سیہوال اورکئی اہم کردار ہیں۔
راجکمار راؤ نے ایک مرتبہ انڈیا ٹوڈے کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئےفلم ’’بریلی کی برفی‘‘ میں اپنے تجربہ کے بارے میں کہا تھا کہ یہ فلم ان کے کرئیر میں ایک مثبت سمت لے کر آئی ہے۔ مداحوں نے پہلی مرتبہ انہیں ایک مزاحیہ کردار میں دیکھا اور پسند کیا۔