لاس اینجلس میں مقیم بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی خیریت مداحوں کو’ ایکس‘ کے ذریعے دی۔ جنگل میں لگی آگ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ’ ابھی تک‘ محفوظ ہیں۔
EPAPER
Updated: January 13, 2025, 2:17 PM IST | Inquilab News Network | Los Angeles
لاس اینجلس میں مقیم بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی خیریت مداحوں کو’ ایکس‘ کے ذریعے دی۔ جنگل میں لگی آگ پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ ’ ابھی تک‘ محفوظ ہیں۔
امریکی شہر لاس اینجلس میں لگی آگ پر اب تک قابو نہیں پایا جاسکا ہےجبکہ ماہرین کا اندازہ ہےکہ آگ پر مکمل قابو پانے میں کئی ہفتے لگ سکتے ہیں۔ اسی حوالے سے لاس اینجلس میں مقیم بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا نے اپنی خیریت مداحوں کو مائیکر و بلاگنگ ویب سائٹ’ ایکس‘ کے ذریعے دی۔ پریتی زنٹا اپنے امریکی شوہر کے ہمراہ طویل عرصے سے لاس اینجلس میں ہی مقیم ہیں، اداکارہ نے لاس اینجلس میں لگی آگ پر گہرے دکھ کا اظہار کیا اور بتایا کہ’ اب تک ‘ وہ محفوظ ہیں۔
پریتی زنٹا نے ٹوئٹ میں لکھا ’’کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں وہ دن دیکھوں گی جب آگ ہمارے آس پاس کے علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے لے گی، شہر میں دوست اور خاندان کے افراد یا تو نقل مکانی کر چکے ہوں گے یا ہائی الرٹ پر ہوں گے اور راکھ دھندلے آسمانوں سے برف کی طرح نیچے گررہی ہوگی، خوف اور بے یقینی کی کیفیت ہے کہ اگر ہوا نہ تھمی تو کیا ہوگا، ہمارے ساتھ چھوٹے بچے اور بزرگ بھی ہیں۔ ‘‘انہوں نے مزیدکہا کہ `اپنے آس پاس ہونے والی تباہی پر میرا دل ٹوٹ گیا ہے اور میں خدا کی شکر گزار ہوں کہ ہم ابھی تک محفوظ ہیں، میری دعائیں ان لوگوں کے ساتھ ہیں جو بےگھر ہو چکے ہیں اور جنہوں نے اس آگ میں سب کچھ کھو دیا ہے، امید ہے کہ ہوا جلد تھم جائے اور آگ پر قابو پا لیا جائے۔ پریتی زنٹا کا مزید کہنا تھا کہ `فائر ڈپارٹمنٹ، فائرفائٹرز اور ان تمام لوگوں کا بہت شکریہ جو جانیں اور املاک بچانے کیلئے مدد کر رہے ہیں۔
I never thought I would live to see a day where fires would ravage neighbourhoods around us in La, friends & families either evacuated or put on high alert, ash descending from smoggy skies like snow & fear & uncertainty about what will happen if the wind does not calm down with…
— Preity G Zinta (@realpreityzinta) January 11, 2025
یہ بھی پڑھئے:بگ باس جیتنے والے کافیصلہ پہلے ہی ہوجاتا ہے: شلپا شندے
واضح رہے کہ لاس اینجلس ہالی وڈ وکا مرکزی مقام ہے جہاں ہالی ووڈ کے بڑے بڑے ستاروں کے گھر ہیں اور وہ وہاں رہتے ہیں، اس آگ میں ہالی ووڈ ستاروں کے گھر بھی متاثر ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق بیلا حدید، پیرس ہلٹن، انتھونی ہاپکنز، جیف بریجز، بلی کرسٹل، یوجین لیوی، جان گڈمین اور مارک ہیمیل اپنے گھر کھو چکے ہیں۔