• Tue, 21 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’آزاد‘‘ نے کرونا کے بعد نئے اداکاروں پر مبنی فلم میں سب سے زیادہ کمائی کی

Updated: January 20, 2025, 10:21 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

راشا ٹھڈانی اور امان دیوگن کی فلم آزاد کرونا کے بعد نئے ستاروں پر مبنی فلموں میں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم بن گئی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

 بالی ووڈ میں، نئے اداکاروں پر مبنی فلموں نے اپنی منفرد اداکاری کے ذریعے مرکزی حیثیت حاصل کررہی ہیں۔ حال ہی میں ریلیز ہونے والی کئی نئی  فلموں میں،’’ `آزاد‘‘جس میں اداکار راشا تھادانی اور امن دیوگن شامل ہیں، نے باکس آفس پر ایک کروڑ پچاس لاکھ روپے کی کمائی کی جو کرونا کے بعد نئے اداکاروں پر مبنی فلموں میں سب سے زیادہ ہے۔
آئیے نئے اداکاروں کی پہلی فلموں پر ایک نظر ڈالتے ہیں جوکرونا وبائی امراض کے بعد ریلیز ہوئیں اور جنہیں بالی ووڈ کے مشہور پروڈکشن ہاؤسز کی حمایت حاصل تھی۔
’’آزاد‘‘  اس میں سر فہرست ہے جو آزادی، بغاوت اور خود کی دریافت کے موضوعات پر مبنی ہے۔ نئے  اداکاروں راشاٹھڈانی اور امن دیوگن کے کردار پر مبنی اور، ابھیشیک کپور کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم کو اپنی طاقتور پرفارمنس اور دل چسپ کہانی کی وجہ سے بڑے پیمانے پر پذیرائی ملی۔ اس نے پہلے دن ایک کروڑ، پچاس لاکھ روپے کا نیٹ باکس آفس کلیکشن کیا۔
’’کل‘‘ ایک ہائی اوکٹین ایکشن فلم ہے جسے کرن جوہر کی دھرما پروڈکشن کی حمایت حاصل تھی۔اس فلم میں پہلی بار لکشیا لالوانی نے اداکاری کی اور اس کی ہدایت کاری نکھل ناگیش بھٹ نے کی تھی۔ اس نے شہری ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا، خاص طور پر میٹرو شہروں میں، یہ اس زمرے میں دوسری سب سے زیادہ کمائی والی فلم بن گئی۔ اس نے باکس آفس پر ایک کروڑ ۳۵؍ لاکھ روپے کمائے۔
’’عشق وشق‘‘یہ فلم روہت صراف کے ساتھ پشمینہ روشن، جبران خان جیسے نئے ہنر کو متعارف کرواتے ہوئے پرانی یادوں پر مبنی ہے۔ یہ ایک رومانوی ڈرامہ ہے جس کی ہدایت کاری نپن دھرمادھیکاری نے کی ہے جسے رمیش تورانی نے سپورٹ کیا ہے۔ فلم نے باکس آفس پر ایک کروڑ ۲۰؍ لاکھ کی زبردست اوپننگ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھئے: پروین بابی اپنے گلیمر اور اسٹائل کیلئے جانی جاتی تھیں

’’ لاپتہ لیڈیز‘‘عامر خان کی پروڈیوس کردہ فلم دو لاپتہ دلہنوں کے گرد افراتفری پر مبنی ہے۔نیتانشی گوئل، پرتیبھا رانتا اور اسپرش شریواستو کی اداکاری والی فلم کرن راؤ نے ہدایت کاری کی تھی اور آسکر ایوارڈز کی دوڑ میں شامل ہوئی۔ اس نے ۷۵؍ لاکھ کا کروبار کیا۔ 
فیری‘‘فلم نوجوانوں کومخاطب کرتی اس فلم میں طالب علم کی زندگی اور اس کے دباؤ کے بارے میں ایک دلچسپ کہانی پیش کی گئی ہے۔سلمان خان کی حمایت کے باوجود، علیہزہ اگنی ہوتری، پرسنا بشٹ، اور زین شا کی اداکاری والی فلم نے باکس آفس پر صرف ۵۰؍ لاکھ کاکاروبار کیا۔ فلم کی ہدایت کاری سومیندر پادھی نے کی تھی۔
’’بنی اینڈ فیمیلی‘‘یہ فلم ایک نرالے خاندان اور ان کی مزاحیہ حرکات پر مرکوز ہے۔ورون دھون کی حمایت کے باوجود ان کی بھانجی انجنی دھون کی پہلی فلم جس کی ہدایت کاری سنجے ترپاٹھی نے کی تھی باکس آفس پر ۳۵؍ لاکھ ہی کا کاروبار کر پائی۔
چونکہ ۲۰۲۵ءکا پہلا مہینہ اپنے اختتام کو پہنچ رہا ہے، سینما کے شائقین بالی ووڈ انڈسٹری میں اپنے قدم جمانےکی جدوجہد کرنے والے مزید نئے ٹیلنٹ کے منتظر ہوں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK