• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

باغی ۴؍ میں سنجے دت بھی نظر آئیں گے

Updated: December 09, 2024, 4:11 PM IST | Mumbai

ٹائیگر شراف کی فلم باغی ۴؍میں سنجے دت بھی نظر آئیں گے۔ یاد رہے کہ یہ باغی سیریز کی چوتھی فلم ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض اے ہرشا نے انجام دیئے ہیں۔

Sanjay Dutt`s role in Baaghi 4 is not clear. Photo: X
باغی ۴؍ میں سنجے دت کا کردار واضح نہیں۔ تصویر: ایکس

سنجے دت ٹائیگر شراف کی ایکشن تھریلر فلم باغی ۴؍ میں نظر آئیں گے۔ آج فلم سازوں نے فلم میں یہ اعلان کیا ہے اور نیا پوسٹر جاری کیا ہے جس میں سنجے دت کو دیکھا جاسکتا ہے۔ پوسٹر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سنجے دت ایک کرسی پر بیٹھے ہیں، ان کے کپڑے خون میں لتھڑے ہیں اور ان کے ہاتھوں میں ایک مردہ خاتون کی لاش ہے۔‘‘ پوسٹر میں لکھا ہے’’ہر عاشق ویلن ہوتا ہے۔‘‘ یاد رہے کہ یہ پوسٹر فلم کے پہلے پوسٹر کے ریلیز ہونے کے بعد جاری کیا گیا ہے جس میں ٹائیگر شراف نظر آرہے ہیں۔۔ یاد رہے کہ فلم میں ٹائیگر شراف کلیدی کردار ’’رونی‘‘ میں نظر آئیں گے۔

ٹائیگر شراف ’’رونی ‘‘ کے کردار میں نظر آئیں گے۔ تصویر: ایکس

پوسٹر میں ٹائیگر شراف کو خون میں لتھڑے کپڑے زیب تن کئے ہوئے ہیں۔ ان کے ہاتھوں میں شراب کی بوتل ہے۔ پوسٹر سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس مرتبہ ٹائیگر شراف کا کردار مزید پرتشدد ہوگا۔ پوسٹر میں ٹیگ لائن تھی ’’اس وقت، یہ پہلے جیسے نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: راج کمار راؤ نے ’استری۔۳‘ کی تصدیق کی

سنجے دت، جو اگنی پتھ اور کے جی ایف چیپٹر ۲؍ جیسی فلموں میں ویلن کے کردار کیلئے جانے جاتے ہیں، باغی ۴؍میں بھی خاص کردار میں نظر آسکتے ہیں۔ ان کے کردار کے تعلق سے تفصیلات مخفی رکھی گئی ہیں۔ باغی ۴؍ کو ساجد ناڈیاڈ والا نے ’’ناڈیاڈوالا گرینڈ سن انٹرٹینمنٹ‘‘ کے تحت پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی ہدایتکاری کے فرائض اے ہرشا نے انجام دیئے ہیں۔ باغی سیریز کی پہلی فلم ۲۰۱۶ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں شردھا کپور اور ٹائیگر شراف نے اداکاری کے فرائض انجام دیئے تھے۔ فلم نے عالمی سطح پر ۱۲۹؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ باغی ۲؍میں شردھا کپور کی جگہ دشا پٹنی نظر آئی تھیں۔ باغی ۲؍ ۲۰۱۸ء میں ریلیز ہوئی تھی جس نے عالمی سطح پر ۲۶۳؍ کروڑ روپے کمائے تھے۔ باغی سیریز کی تیسری فلم ۲۰۲۰ء میں کورونا کی وباء کے دوران ریلیز ہوئی تھی۔ اس میں بھی شردھا کپور کی جگہ دشا پٹنی نظر آئی تھیں۔ اس فلم نے عالمی سطح پر ۱۳۷؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK