این سی پی کے سابق لیڈربابا صدیقی کی موت کے کئی دنوں بعد ذیشان صدیقی نے بی بی سی ہندی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’سلمان خان کو بابا صدیقی کی موت سے بڑا جھٹکا لگا تھا۔‘‘
EPAPER
Updated: October 29, 2024, 5:13 PM IST | Mumbai
این سی پی کے سابق لیڈربابا صدیقی کی موت کے کئی دنوں بعد ذیشان صدیقی نے بی بی سی ہندی کے ساتھ اپنے انٹرویو میں کہا کہ ’’سلمان خان کو بابا صدیقی کی موت سے بڑا جھٹکا لگا تھا۔‘‘
این سی پی کے سابق لیڈر بابا صدیقی کی موت کو کئی دن گزرگئے لیکن ان کے بیٹے ذیشان صدیقی اور اہل خانہ اب بھی ان کی موت کے غم سے نکل نہیں پائے ہیں۔ ذیشان صدیقی اور ان کے اہل خانہ کے علاوہ سلمان خان کو بھی بابا صدیقی کی موت سے بہت بڑا جھٹکا لگا ہے۔ خیال رہے کہ سلمان خان سے بابا صدیقی کے گہرے مراسم تھے۔
یہ بھی پڑھئے: کون بنے گا کروڑ پتی: امیتابھ بچن نے رتن ٹاٹا کو یاد کیا
یاد رہے کہ بابا صدیقی کی موت کی ذمہ داری لارنس بشنوئی نے قبول کی تھی اور کہا تھا کہ ’’انہوں نے بابا صدیقی کو اس لئے قتل کیا کیونکہ ان کے بالی ووڈ کے اسٹار سلمان خان کے ساتھ تعلقات تھے۔‘‘ حال ہی میں ذیشان صدیقی نے بتایا کہ ان کے والد کی موت سے سلمان خان کس طرح متاثر ہوئے تھے۔ ذیشان صدیقی نے بی بی سی ہندی کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگو میں بتایا کہ ’’سلمان بھائی اس واردات کے بعد سے کافی اداس ہیں۔ میرے والد اور سلمان بھائی کا رشتہ بھائیوں جیسا تھا۔ میرے والد کی موت کے بعد سلمان خان نے ہمارا کافی تعاون کیا ہے۔ انہوں نے ہمیشہ ہماری مدد کی اور اب بھی کر رہے ہیں۔‘‘ خیال رہے کہ باندرہ، ممبئی میں سلمان خان کی رہائش گاہ کےباہر فائرنگ ہونے کے ۶؍ماہ بعد بابا صدیقی کا قتل ہوا ہے۔