• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’بے بی جان’‘ کا پہلے دن کا کاروبار: ’’مفاسا‘’ اور ’’پشپا ۲‘‘ سے پیچھے

Updated: December 26, 2024, 5:25 PM IST | Mumbai

بڑی ہندی فلم ہونے کے باوجود ورون دھون کی ’’ بے بی جان‘‘ ہندوستان میں نمبر ایک فلم بننے میں ناکام رہی۔ ’’بے بی جان‘‘ کے پہلے دن کا کاروبار ’’مفاسا‘‘ کے چھٹے دن اور ’’پشپا ۲‘‘ کے ۲۱؍ ویں دن سے بھی کم رہا۔

Poster for the film Pushpa 2, Baby John and Mufasa. Photo: INN.
فلم پشپا۲، بے بی جان اور مفاسا کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این۔

ورون دھون کی اداکاری سے سجی فلم ’’ بے بی جان‘‘ نے اپنے پہلے دن باکس آفس پر اچھی شروعات کی ہے۔ کرسمس کی چھٹیوں کی بدولت ایٹلی کی پرڈیوس کی گئی اس فلم نے ۱۲ء۵۰؍ کروڑ روپے کی کمائی کی۔ بڑی ہندی فلم ہونے کے باجود بے بی جان ہندوستان میں نمبر ایک فلم بننے میں ناکام رہی۔ یہ اللو ارجن اسٹارر’’ پشپا۲: دی رول‘‘ تھی جس نے اپنے۲۱؍ ویں دن ہونے کے باوجود۲۰؍ کروڑ روپے کے آل انڈیا بزنس اور ہندی میں ۱۵؍کروڑ روپے سے زیادہ کمائی کی تھی۔ بتا دیں کہ ہالی ووڈ کی اینی میٹڈ فلم ’’مفاسہ: دی لائن کنگ ‘‘نے بھی اپنے چھٹے دن بے بی جان سے پہلے دن کی بہ نسبت زیادہ کمائی کی۔ شاہ رخ خان، آریان خان، ابراہم خان، ہندی میں شریاس تلپاڑے اور تیلگو میں مہیش بابو نے اس فلم کو اپنی آواز دی ہے۔ اس فلم نے پورے ہندوستان میں  ۱۵؍ کروڑ روپے کا بزنس کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: کارتک آرین کی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ ۲۷؍ دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیزہوگی

دلچسپ بات یہ ہے کہ’’ بے بی جان ‘‘ جس فلم کا ہندی ریمک ہے یعنی ’’ تھیری ‘‘ کا اس فلم نے بھی ۲۰۱۶ء میں اپنے پہلے دن ’’بے بی جان‘‘ سے زیادہ کاروبار کیا تھا۔ تھلاپتی وجے کی اداکاری سے سجی اس فلم نے پہلے دن تقریباً۱۹؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK