• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

کارتک آرین کی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ ۲۷؍ دسمبر کو نیٹ فلکس پر ریلیزہوگی

Updated: December 25, 2024, 10:00 PM IST | Mumbai

کارتک آرین کی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ ۲۷؍ دسمبر ۲۰۲۴ءکو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں مادھوری دکشت، ترپٹی ڈمری اور دیگر نے اداکاری کی ہے۔ یاد رہے کہ یکم نومبر ۲۰۲۴ء کو انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بنی کامیڈی ہارر فلم سنگھم اگین کے ساتھ ریلیز ہوئی تھی۔

Bhool Bhulaiyaa was released on November 1. Photo: INN
بھول بھلیاں یکم نومبرکو ریلیز ہوئی تھی۔ تصویر: آئی این این

کارتک آرین کی فلم ’’بھول بھلیاں۳‘ ‘ ۲۷؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کونیٹ فلکس پر ریلیز کی جائے گی۔نیٹ فلکس نے اپنے بیان میں لکھا ہے کہ ’’کارتک آرین کا آپ کیلئے سرپرائز۔ جلدہی کارتک آرین کی فلم ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ نیٹ فلکس پر ریلیزہوگی۔‘‘ نیٹ فلکس نے ایک ویڈیو جاری کیا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ’’کارتک آرین ایک کمرے میں بھاگتے ہوئے داخل ہوئے ہیں ۔وہ ایک شیشے سے ٹکراتے ہیں اور پھر اس کے بعد نیٹ فلکس پر ’’ٹڈم‘‘ ساؤنڈ بجتا ہے۔ یہ سین فلم کے اس سین سے متعلقہ ہے جس میں سنجے مشرا، راج پال یادو اور اشوینی کالسیکر ایک شیشے سے ٹکراتے ہیں۔‘‘ یاد رہے کہ بھول بھلیاں ۳؍ میں کارتک آرین نے روح بابا کا کردارادا کیا ہے۔ اس فلم میں ان کے علاوہ مادھوری دکشت، ترپتی ڈمری اور وجے راز نے بھی اداکاری کی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ایشوریہ رائے کا ’’جودھا اکبر‘‘ کا لہنگا اکیڈمی میوزیم میں رکھا جائے گا

بھول بھلیاں سیریز
یہ بھول بھلیاں سیریز کی تیسری فلم ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض انیس بزمی نے انجام دیئے ہیں۔ یہ فلم یکم نومبر کو روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین کے ساتھ باکس آفس پر ریلیزہوئی تھی۔ آہستہ آہستہ اس فلم نے سنگھم اگین کو مات دی تھی اور بہترین کاروبار کیا تھا۔‘‘بھول بھلیاں سیریز کی پہلی فلم ۲۰۰۷ء میں ریلیز ہوئی تھی جس میں اکشے کمار، ودیا بالن ، شینی اہوجا، امیشا پٹیل اور پریش راؤل نے اداکاری کی تھی۔ اس سیریز کی دوسری فلم ۲۰۲۲ء میں ریلیز ہوئی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK