• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بافتا ۲۰۲۴ء : کرسٹوفرنولن کی ’’اوپن ہائیمر‘‘ نے۷؍ ایوارڈ حاصل کئے

Updated: February 19, 2024, 5:16 PM IST | Inquilab News Network | London

کرسٹوفر نولن کی ’’اوپن ہائیمر‘‘ کے بعد یوگورزس لنتھیمو کی بلیک کامیڈی سائنس فینسٹی ’’پور تھنگ‘‘ پانچ ایوارڈ کے ساتھ بافتا کے ۷۷؍ ویں ایڈیشن کی رنر اپ رہی۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

کرسٹوفرنولن کی بایوگرافک تھریلر فلم ’’اوپن ہائیمر‘‘نے۷۷؍ ویں برٹش فلم اکیڈمی ایوارڈ (بافتا) کی تقریب میں کامیابی کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے۔ برطانیہ کے سب سے بڑے فلموں کے اعزاز ’بافتا فلم ایوارڈ‘ کی تقریب اتوار کو لندن کے رائل فویسٹول ہال میں منعقد ہوئی۔ کرسٹوفرنولن کی فلم ’اوپن ہائیمر‘‘نے کرسٹوفرنولن کو بہترین ہدایتکار کیلئے، یلسین مرفی کو بہترین اداکار کیلئے اور بہترین فلم کیلئے ’اوپن ہائیمر‘سمیت سات زمروں میں ایوارڈ حاصل کیا۔ 
یوگورزس لنتھیمو کی بلیک کامیڈی سائنس فینسٹی ’’پور تھنگ‘‘نے تقریب میں رنر اپ کے طورپر اپنی پہچان بنائی۔ ایما اسٹون نے بہترین اداکارہ کے طور پر ایوارڈ حاصل کیا جبکہ اس فلم کو ۴؍ ایوارڈ دیگر زمروں میں ملے۔ ایوارڈ کا ماحول کافی پرجوش تھا۔ 

یہ بھی پڑھئے: بافتا ۲۰۲۴ء: دپیکا پڈوکون نے تقریب میں اہم ایوارڈ پیش کیا

بافتا فلم ایوارڈ ۲۰۲۴ء : فاتحین کی فہرست
بہترین فلم : اوپن ہائیمر
بہترین برطانوی فلم : دی زون آف انٹرسٹ
بہترین ہدایتکار: کرسٹوفرنولان ( اوپن ہائیمر)
بہترین اداکار: سیلیسن مرفی ( اوپن ہائیمر)
بہترین اداکارہ : ایما اسٹون ( پور تھنگ)
بہترین معاون اداکار: رابرٹ ڈاؤنی جونیئر ( اوپن ہائیمر)
بہترین معاون اداکارہ: دوانے جوئ رندولف (دی ہولدورس)
اوریجنل اسکرین پلے: جسٹن ٹریٹ اور آرتھر ہراری ( آنٹومی آف اے فال)
اڈوپٹیٹ اسکرین پلے: کارڈ جیفیرسن(امریکن فیکشن )
انگریز ی میں نہیں بہترین فلم: دی زون آف انٹرسٹ
میوزکل اسکور: لوڈوگ گورنسن (اوپن ہائیمر) 
سنیماٹوگرافی : جینفر لایم (اوپن ہائیمر) 
پرڈکشن ڈیزائن : شونا ہیتھ ، جمیس پرائس اور زوسا میھالک( پورتھنگ )
کاسٹویم ڈیزائن : ہالی واڈینگٹان ( پور تھنگ)
میوزک : جونی برن اور ترن ویلئرس ( دی زون آف انٹرسٹ) 
کاسٹنگ: سوسن شوپماکر (دی ہولدورس)
ویزول ایفیکٹ : سیمن ہاگز ( پور تھنگ)
میک اپ اینڈ ہئر اسٹائل : نادیہ سٹیی ، مارک کولر اور جوش ویسٹون ( پور تھنگ)
بہترین اینمیٹیڈ فلم : دی بائے اینڈ دی ہیرون
بہترین ڈاکیومینٹری : ۲۰؍ ڈیئز ان مارپول
بہترین برطانوی شارٹ فلم : جیلی فش اینڈ لوبسٹر
بہترین برطانوی شارٹ اینیمشین : کرب ڈے
شاندار برطانوی ڈبیو: ساوننھا لیف،شارلی او کونر اور میڈاب ریورڈن (ارتھ ماما)
شاندار برطانوی تعاون سنیما: فلم کریٹیو جون گیوانی
بافٹا فایلوشپ: سمانتھا مورٹن
ای ای رائزنگ ایوارڈ (مداحوں کے ووٹ سے) : میا میک کینا (بروس)

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK