Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

بافٹا ۲۰۲۵ء: ’’سنتوش‘‘ اور ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ ایوارڈ سے محروم

Updated: February 17, 2025, 4:08 PM IST | Mumabi

برٹش اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز میں پائل کپاڈیہ کی فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ ایک مرتبہ پھربہترین غیر انگریزی فلم کی کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کرنے میں ناکامیاب رہی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

برٹش اکیڈمی اکیڈمی آف فلم اینڈ ٹیلی ویژن آرٹس (بافٹا) ایوارڈز ، جس کا شمار عالمی سطح پر عظیم ایوارڈ میں ہوتا ہے، بہترین فلموں کی ہدایتکاری، اداکاری اور تکنیکی کامیابیوں پر اعزاز دیتی ہے۔ بافٹا ایوارڈز کی ۷۸؍ ویں تقریب میں ’’کانکلیو‘‘ اور ’’دی بروٹیلسٹ‘‘نے اعزاز حاصل کئے جبکہ جیکس آڈریارڈکی فلم ’’ایمیلا پیریز‘‘کو غیر انگریزی زبان کی بہترین فلم کا ایوارڈ تفویض کیا گیا۔ ہندوستانی فلم ’’آل وی امیجن ایز لائٹ‘‘ ،جس کی ہدایتکاری پائل کپاڈیہ نے کی ہے،غیر ملکی زبان کی کیٹیگری میں ایوارڈ حاصل کرنے میں تیسری مرتبہ ناکامیاب ہوئی ہے۔ قبل ازیں یہ فلم گولڈن گلوب ایوارڈز اور کریٹکس چوائس ایوارڈز میںبھی اس کیٹیگری میں اعزاز حاصل کرنے میں ناکام رہی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے: امرتا سنگھ نے فلموں میں کئی شاندار کردار ادا کئے ہیں

بافٹا میں جنہیں اعزاز تفویض کیا گیا ان فلموں ،ہدایتکاروںاور اداکاروں کے نام مندرجہ ذیل ہیں:
بہترین فلم: کانکلیو
بہترین فلم: کانکلیو
بہترین ہدایتکار: بریڈی کاربیٹ (دی بروٹیلسٹ)
مرکزی کردار میں بہترین اداکار: ایڈرین براڈی (دی بروٹیلسٹ)
مرکزی کردار میں بہترین اداکارہ: مکی میڈیسن (انورا)
بہترین معاون اداکار: کیرن کلکن
بہترین معاون اداکارہ: زوئی سالڈانا (ایمیلا پیریز)
بیسٹ ایڈپٹیڈ اسکرین پلے (بہترین منظر نگاری): پیٹر اسٹروگھن (کانکلیو)
بیسٹ اینی میٹیڈ فلم (بہترین اینی میٹیڈ فلم): والیس اینڈ گرامیٹ: وین گیانس موسٹ فاؤل 
بہترین ڈاکیومینٹری (بہترین دستاویزی فلم): سپر مین: دی کرسٹوفر ریواسٹوری
غیر انگریزی زبان کی بہترین فلم: ایمیلا پیریز
بہترین کاسٹنگ: انورا
بہترین سنیماٹوگرافی: دی بروٹیلسٹ
بہترین کاسٹیوم ڈیزائن : ویکڈ
بہترین ایڈیٹنگ: کانکلیو
 بہترین میک ایپ اور ہیئر: دی سبسٹنس
بیسٹ اوریجنل اسکور : دی بروٹیلسٹ
بہترین پروڈکشن ڈیزائن: ویکڈ
بیسٹ ساؤنڈ(بہترین موسیقی) : ڈیون: دی پارٹ ٹو
بیسٹ اسپیشل ویژول افکیٹس:ڈیون: دی پارٹ ٹو
آؤٹ اسٹینڈنگ برٹش فلم: کانکلیو
آؤٹ اسٹینڈنگ ڈیبیو بائے رائٹر،ڈائریکٹر اینڈ پروڈیوسر: (کنی کیپ)
بیسٹ برٹش شارٹ اینی مشن : وینڈرٹو وینڈر
بیسٹ برٹش شارٹ فلم (بہترین برطانوی مختصر فلم): راک ، پیپر سیزر

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK