فلم ہدایتکار ایٹلی کماراور اسپر اسٹار اللو ارجن کی اگلی فلم میں مرنال ٹھاکر کلیدی ہیروئن کےکردار میں نظر آسکتی ہیں۔علاوہ ازیں فلمساز فلم میں اہم کرداروں کی کاسٹنگ کیلئے دپیکا پڈوکون اور جھانوی کپور سے بھی رابطے میں ہیں۔
EPAPER
Updated: April 26, 2025, 6:38 PM IST | Mumbai
فلم ہدایتکار ایٹلی کماراور اسپر اسٹار اللو ارجن کی اگلی فلم میں مرنال ٹھاکر کلیدی ہیروئن کےکردار میں نظر آسکتی ہیں۔علاوہ ازیں فلمساز فلم میں اہم کرداروں کی کاسٹنگ کیلئے دپیکا پڈوکون اور جھانوی کپور سے بھی رابطے میں ہیں۔
ہدایتکار ایٹلی کمار اور سپر اسٹار اب تک کی سب سے متوقع فلم بنانے جارہے ہیں۔ بڑے اسکیل پر بننے والی اس فلم کو ’’پیرالیل یونیورس سیٹنگ‘‘ کے ذریعے بنایا جائے گا اور اس میں اسٹوری ٹیلنگ (کہانی بیان کرنے) کے ساتھ ساتھ سائنس فکشن پر بھی توجہ دی جائے گی۔ فلم کا اعلان کرنے کے بعد اس کے تعلق سے قیاس آرائیوں کا بازار گرم ہے اور مداح نہ صرف یہ کہ منفرد کانسپٹ بلکہ اتنی مضبوط ٹیم کو دیکھنے کیلئے پرجوش ہیں۔ مداح شبہ میں ہے کہ فلم میں کلیدی ہیروئن کا کردار کون ادا کرے گا۔ مداح اور فلموں سے رغبت رکھنے والے افراد یہ جاننا چاہتے ہیں کہ فلم میں کلیدی ہیروئن کا کردار کون ادا کرے گا۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: سلمان خان دعا کرتے تھے کہ ان کی پہلی فلم ’بیوی ہو تو ایسی‘ کو کوئی نہ دیکھے
فلم میں کلیدی ہیروئن کا کردار
حالیہ رپورٹس کے مطابق ’’اس پروجیکٹ کیلئے مرنال ٹھاکر کو اللو ارجن کے مدمقابل کاسٹ کیا جائے گا۔‘‘ پیپنگ مون کی رپورٹ کے مطابق ’’فلمساز اہم کرداروں کی کاسٹنگ کیلئے دپیکا پڈوکون اور جھانوی کپور سے بھی رابطے میں ہیں۔‘‘ ایک رپورٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ ’’مرنال ٹھاکر نے فلم میں تین کلیدی ہیروئن کے کرداروں میں سے ایک کردار نبھانے کیلئے لک ٹیسٹ دینے والی ہیں۔ ذرائع کے مطابق انہیں اللوا رجن کے مدمقابل کاسٹ کیا جائے گااور وہ اس مرتبہ اپنے پرانے کرداروں سے منفرد نظر آئیں گی۔ فلم میں کلیدی کردار کیلئے دپیکا پڈوکون اور جھانوی کپور کو بھی موضوع سمجھا جارہا ہے۔ جھانوی کپور گلوکاری میں مصروف ہیں اس لئے دپیکا پڈوکون سے گفتگو جاری ہے۔‘‘ متعدد صارفین نے جھانوی کپور کے انتخاب کی بھی مخالفت کی ہے۔
ایٹلی کمار اور اللو ارجن کا مشترکہ پروجیکٹ
فلم کا اعلان کرنے کے بعد ایٹلی کمارنے کہا کہ ’’یہ وہ فلم ہے جسے بنانے کیلئے میں ہمیشہ سے انتظار کر رہا تھا اور اس فلم کیلئے ایسا اسکرین پلے تیار کرنے کیلئے وقت درکار ہوا جیسا میں چاہتا تھا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’اس فلم کو دنیا بھر کے مداحوں کو تفریح فراہم کرنے کیلئے تیار کیا جارہا ہے۔‘‘
مرنال کی آنے والی فلمیں
کام کے محاذ پرآخری مرتبہ مرنال ٹھاکر کو ’’کالکی ۲۸۹۸؍ اے ڈی‘‘ میں دیکھا گیا تھا۔ فی الحال وہ اجے دیوگن کے ساتھ ’’سن آف سردار‘‘اور ورون دھون کے ساتھ ’’ہےجوانی تو عشق ہونا ہے‘‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔