• Thu, 23 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

’بھول بھلیاں۳‘ اور ’سنگھم اگین‘ ۲۵۰؍کروڑ روپے کلب میں شامل ہونے کے قریب

Updated: November 18, 2024, 10:21 PM IST | Mumbai

کارتک آرین کی بھول بھلیاں۳؍اور اجے دیوگن کی سنگھم اگین نے ریلیز کے تیسرے ہفتے میں بھی باکس آفس پر شاندار کمائی جاری رکھی ہے۔ تاہم، تیسرے ہفتے میں بھول بھلیاں ۳؍ نے سنگھم اگین کو پچھاڑ دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ممبئی :کارتک آرین کی فلم بھول بھلیاں ۔۳؍ اور اجے دیوگن کی فلم سنگھم اگین گزشتہ ہفتے کے آخر میں اچھی کارکردگی کے بعد گھریلو باکس آفس پر ۲۵۰؍کروڑ روپے کی کمائی کے نشان کو عبور کرنے کی دوڑ میں شامل ہیں۔انیس بزمی کی ہدایتکاری میں بنی بھول بھلیاں۔۳؍نے تیسرے ہفتے کے دوران سنگھم اگین کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ انڈسٹری کے ڈیٹا ٹریکنگ پورٹل ’Sacnilk‘کے مطابق ہارر کامیڈی فلم نے زبردست اوپننگ کی تھی جس نے اپنے پہلے ہفتے میں ۲۵ء۱۵۸؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ اس کے بعد اس نے اپنے دوسرے ہفتے میں اپنی کمائی میں ۵۸؍کروڑ روپے کا اضافہ کیا تھا۔ اپنے تیسرے ہفتے میں بھول بھلیاں۳؍نے زبردست مظاہرہ کرتے ہوئے جمعہ کو ۴؍کروڑ ۱۵؍لاکھ روپے، سنیچر کو ۵؍کروڑ روپے اور اتوار کو ۶؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔ اس نے اپنی مجموعی باکس آفس کلیکشن کو ہندوستان میں ۱۷؍ ویں دن کے آخر تک ۴۰ء۲۳۱؍ کروڑ روپے تک پہنچا دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: پاکستانی اداکارہ ہانیہ عامر کی بادشاہ کے کنسرٹ میں شرکت

روہت شیٹی کی پولیس کی کارکردگی پر تازہ ترین اضافہ’ سنگھم اگین‘ اپنی جگہ سنبھالے ہوئے ہے۔ فلم نے اپنے افتتاحی ہفتے میں ۱۷۳؍کروڑ روپے، دوسرے ہفتے میں ۵ء۴۷؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کیا تھا۔ تیسرے ہفتے کے دوران اس نے جمعہ کو ۲؍کروڑ۷۵؍ لاکھ روپے، سنیچر کو ۳؍کروڑ ۳۵؍ لاکھ روپے اور اتوار کو تقریباً ۱۵ء۴؍ کروڑ روپے کا کلیکشن کیا۔ اس نے ۱۷؍ دنوں کے بعد اپنی مجموعی باکس آفس آمدنی کو ۷۵ء۲۳۰؍ کروڑ روپےتک پہنچا دیا ہے۔ وہیں ۱۴؍نومبر کو ریلیز ہونے والی سوریہ کی فلم’ کنگوا ‘نے اپنے چوتھے دن۱۰؍کروڑ ۵۰؍ لاکھ روپے کا نیٹ کلیکشن کیا جس کی وجہ سے اس کی پہلے ہفتے کی کمائی ۵۰؍کروڑ کے نشان سے آگے پہنچ گئی۔ سیواکی ہدایتکاری میں بنی فینٹسی ڈراما کنگوا نے اب تک ہندوستان میں ۸۵ء۵۳؍ کروڑ روپےکا کلیکشن کرلیا ہے۔اسی دوران وکرانت ماسی کی فلم’ دی سابرمتی رپورٹ‘ نے ۳؍ دنوں میں ۶؍کروڑ ۳۵؍لاکھ روپے کما لئے ہیں جبکہ اسی وقفہ میں ریڈلی اسکاٹ کی گلیڈیٹر۔۲؍ نے ہندوستان میں ۶؍کروڑ ۱۶؍لاکھ روپے کا کلیکشن کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK