• Fri, 03 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سنگھم اگین اور بھول بھلیاں ۳؍ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن بہترین کاروبار کیا

Updated: November 02, 2024, 9:53 PM IST | Mumbai

سنگھم اگین اور بھول بھلیاں ۳؍ نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۳۵؍ کروڑ روپے سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔

Poster of Singham Again and Bhol Bhalyan 3۔ Photo: INN.
سنگھم اگین اور بھول بھلیاں کا پوسٹر۔ تصویر: آئی این این۔

روہت شیٹی کی فلم سنگھم اگین اور انیس بزمی کی ہدایتکاری سے مزین فلم بھول بھلیاں ۳؍ نے باکس آفس پر اپنے آغاز کے پہلے دن ۳۵؍ کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا ہے۔ اسی طرح یہ دونوں فلمیں اداکاروں کیلئے کریئر کی بہترین فلمیں ثابت ہوئی ہیں۔ ساکنک کے مطابق اجے دیوگن کی فلم سنگھم اگین نے پہلے دن ۵۰ء ۴۳ ؍کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔ سنگھم اگین نے سنگھم رٹنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۰۹ء ۳۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ دوسری جانب انیس بزمی کی فلم بھول بھلیاں ۳؍ نے ۵ء۳۵؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ یہ کارتک آرین کے افتتاحی کریئر کی سب سے بڑی فلم ثابت ہوئی ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’دی اکیڈمی‘ نے ’کبھی خوشی کبھی غم‘ سے شاہ رخ خان کا مشہورانٹری سین شیئر کیا

بھول بھلیاں ۳؍ نے بھول بھلیاں ۲؍ سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے جس نے اپنی ریلیز کے پہلے دن ۴۵ء ۱۳؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا تھا۔ خیال رہے کہ اجے دیوگن، رنویر سنگھ اور اکشے کمار نے سنگھم اگین میں ادکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔ سلمان خان اس فلم میں مہمان اداکار کے طور پر نظر آئیں ہیں۔ ممبئی میں سنگھم اگین کیلئے ۱ ہزار ۱۰۱؍ شوز میں ۷۳؍ فیصد سے زیادہ سیٹیں بھری نظر آئی ہیں۔ احمد آباد میں فلم کی ۸۵۱؍ اسکریننگ کیلئے ۷۶؍ فیصد سے زیادہ سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔ ممبئی میں بھول بھلیاں ۳؍ کے ۷۸۹؍ شوز میں ۸۱؍ فیصد سیٹیں بھری ہوئی تھیں۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK