• Fri, 24 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

بھول بھلیاں ۳؍ نے سنگھم اگین کو پچھاڑ دیا، ۲۰۰؍ کروڑ کلب میں شامل

Updated: November 11, 2024, 4:00 PM IST | Mumbai

کارتک آرین اورانیس بزمی کی فلم بھوبھول بھلیاں ۳؍ نے مقامی باکس آفس پر ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ بھول بھلیاں ۳؍نے اپنی ریلیز کے بعدباکس آفس پر دھیمی رفتار سےچلنے کے بعد بھی اجے دیوگن کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

کارتک آرین اورانیس بزمی کی فلم بھوبھول بھلیاں ۳؍ نے مقامی باکس آفس پر ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کر لیا ہے۔ خیال رہے کہ بھول بھلیاں ۳؍نے اپنی ریلیز کے بعدباکس آفس پر دھیمی رفتار سےچلنے کے بعد بھی اجے دیوگن کی فلم ’’سنگھم اگین‘‘ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ اس ضمن میں تجارتی تجزیہ کار ترین آدرش نے کہا ہے کہ ’’بھول بھلیاں ۳؍ ، بھول بھلیاں ۲؍ سے زیادہ سپرہٹ فلم ثابت ہوئی ہے۔ تاہم، یہ انیس بزمی اور کارتک آرین کی پہلی ایسی فلم ثابت ہوئی ہے جس نے باکس آفس پر ۲۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔

ترن آدرش نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’بھول بھلیاں ۳؍ ، بھول بھلیاں سیریز کی پہلی فلم ثابت ہوئی ہے جس نے ۲۰۰؍کروڑ روپے کاہندسہ پار کیا ہے۔ یہ کارتک آرین اورانیس بزمی کی پہلی فلم ہے جس نے ۲۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کی ہے۔ وکی کینڈ (ہفتے کے آخر) میں بھول بھلیاں۳؍ کے کاروبار میں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ امید ہےکہ یہ فلم ۲۵۰؍ کروڑ روپے کاہندسہ پار کر لے گی۔ بھول بھلیاں ۳؍ نے جمعہ کو ۴۰ء۱۲؍ کروڑ روپے، سنیچر کو ۴۰ء ۱۷؍ کروڑ روپے اوراتوار کو ۱۰ء ۱۸؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی اور اس فلم نے مجموعی طور پر ۷۶ء ۲۱۶؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے۔‘‘

سنگھم اگین بمقابلہ بھول بھلیاں ۳؍
خیال رہے کہ بھول بھلیاں ۳؍ نے یکم نومبر ۲۰۲۴ءکو اپنی ریلیز کے بعدباکس آفس پر دھمی رفتار سے چلنے کے باوجود سنگھم اگین کا ریکارڈتوڑ دیا ہے۔ سنگھم اگین نے اپنی ریلیز کے پہلے دن باکس آفس پر بھول بھلیاں ۳؍سے زیادہ کی کمائی کی تھی۔سنگھم اگین نے مقامی باکس آفس یعنی ہندوستانی باکس آفس پر۶۰ ء ۱۹۴؍ کروڑ روپے کی کمائی کی ہے جبکہ عالمی باکس آفس پر اس فلم نے ۹۳ء ۲۹۴؍ کروڑ روپے کمائے ہیں۔ اس کے مقابلے میں بھول بھلیاں ۳؍ نے باکس آفس پر ۱۷ء ۳۳۲؍ کروڑ روپے کا کاروبار کیا ہے۔

جانی واکر ایسے مزاحیہ اداکار تھے جن پر ایک گانا ضرور فلمایا جاتا تھا

بھول بھلیاں ۳؍ نے عالمی باکس آفس پر ۳۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا
تاہم، یہ فلم ایسے وقت ریلیز ہوئی ہے جب اس ماہ باکس آفس پر دوسری کوئی فلم ریلیزنہیں ہوئی ہے اسی لئے اس فلم کے باکس آفس پر۲۵۰؍کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کرنے کے امکانات ہیں۔ تاہم،خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ فلم ۳۰۰؍کروڑ سے زیادہ کا کاروبار بھی کر سکتی ہے۔ خیال رہےکہ یہ استری ۲؍کے بعد دوسری ہارر کامیڈی فلم ہے جس نے امسال ۲۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے۔ استری ۲؍نے ۴۰۰؍ کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK