• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ودیا بالن، بھول بھولیاں۳؍ کی کامیابی سے خوش، اپنی اب تک کی سب سے بڑی فلم قراردیا

Updated: November 10, 2024, 4:59 PM IST | Mumbai

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلم بھول بھولیاں ۳؍ کی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ بھول بھولیاں ۳؍، انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی بھول بھولیاں فرنچائز کی تیسری فلم ہے۔

Kartik Aaryan and Vidya Balan. Photo: INN.
کارتک آرین اور ودیا بالن۔ تصویر: آئی این این۔

بالی ووڈ اداکارہ ودیا بالن فلم بھول بھولیاں ۳؍ کی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ بھول بھولیاں ۳؍، انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی بھول بھولیاں فرنچائز کی تیسری فلم ہے۔ بھول بھولیاں ۳؍ دیوالی کے موقع پر یکم نومبر کو ریلیز ہوئی ہے۔ اس فلم میں کارتک آرین، ودیا بالن، مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری نے مرکزی کردار ادا کئے ہیں۔ بھول بھولیاں ۳؍ نے نو دنوں میں ہندستان میں ۱۸۲؍ کروڑ روپے سے زیادہ کی کمائی کرلی ہے۔ ودیا بالن فلم بھول بھولیاں ۳؍ کی کامیابی سے بہت خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ’’زندگی کو کوئی مقصد دیا جائے تو وہ بہت اچھی ہوجاتی ہے ‘‘

ودیا بالن نے کہا کہ میں نے اس سے بہتر کبھی سوچا بھی نہیں تھا اور سچ پوچھیں تو میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ۱۷؍ سال بعد میں پھر سے بھول بھولیا ں میں کام کروں گی اور منجولکا کو دوبارہ زندہ کروں گی۔ میں نے کبھی نہیں سوچا تھا کہ مجھے اس سے اتنا پیار ملے گا۔ مجھے بہت خوشی ہے کہ فلم بھول بھولیاں ۳؍ بہت اچھا کر رہی ہے۔ یہ میری اب تک کی سب سے بڑی فلم ہے۔ اس سے بہتر اور کیا ہو سکتا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK