Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

بل بورڈ نے ٹیلر سوئفٹ کو دنیا کے بااثرترین خاتون آرٹسٹ کے اعزاز سے نوازا

Updated: March 21, 2025, 4:41 PM IST | Washington

بل بورڈ نے امریکی گلوکارہ ٹیلر سویفٹ کو دنیا کے با اثر ترین خاتون آرٹسٹ کا ایوارڈ تفویض کیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹیلرسویفٹ کو ۴؍گریمی ایوارڈ تفویض کئے جاچکے ہیں۔

American singer Taylor Swift. Photo: INN
امریکی گلوکارہ ٹیلر سویفٹ۔ تصویر: آئی این این

بل بورڈ نے ۲۱؍ ویں صدی کی ۱۰۰؍خواتین فنکاروں کی فہرست جاری کی ہے جس میں چندمشہور فنکاروں کو بھی جگہ دی گئی ہے۔ توقع کے مطابق اس فہرست میں امریکی گلوکارہ ٹیر سویفٹ نے پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ریحانہ، جنہوں نے ۲۰۱۶ء سے اب تک اپنا ایک بھی البم جاری نہیں کیا ہے، نے دوسرا جبکہ بیونسے نے تیسرا مقام حاصل کیا ہے۔ فہرست میں شمارکئے جانے والے دیگر فنکاروں میں ایڈلے، کیٹی پیری، لیڈ گاگا، پنک، اریانا گرینڈے، میلی، سائرس اورالیشا کیزبھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایم ایس دھونی نئے اشتہار میں ’’اینیمل‘‘ کے رنبیر کپور کی طرح نظر آئے

اس رینکنگ کو بل بورڈ کے ۲۰۰؍ البم چارڈ اور بل بورڈ ہارٹ ۱۰۰؍ چارٹ کے پرفارمنس سے طے کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ ٹیلر سویفٹ کی آخری البم نے بل بورڈ نمبر ون کی فہرست میںشمار کیا گیا تھا اور اس نے ایک ہفتے میں ۱۰۰؍ ہٹس کا ریکارڈ اپنے نام کیا تھا۔ اس البم کے ذریعے ٹیلر سویفٹ نے بل بورڈ ۲۰۰؍ چارٹ میں پہلا مقام حاصل کیا ہے۔ ٹیلر سویفٹ نے اپنے نغموں کے ذریعے شہرت حاصل کی ہے۔ بل بورڈ کے مطابق انہیں ۱۴؍گریمی ایوارڈز تفویض کئے گئے ہیںاور وہ ’’البم آف دی ایئر‘‘ حاصل کرنےوالی پہلی فنکارہ ہیں۔ انہوں نے اپنے ’’دی ایراس ٹور‘‘ کےذریعے بھی تاریخ رقم کی ہے جس نے کئی ریکارڈ توڑے ہیں۔ 

یہ بھی پڑھئے: ’’کرش ۴‘‘ ایک بار پھر تاخیر کا شکار، پروڈیوسر پروجیکٹ سے الگ ہوگئے

۲۰۱۹ء میں ٹیلر سویفٹ کو جب ’’بل بورڈ ویمن آف دی ڈکیٹ‘‘کا ایوارڈ تفویض کیا گیا تھا تو انہوں نے مستقبل اورفنکاروں اور تخلیق کاروں کیلئے بہترین زندگی کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’’نئے فنکار، پروڈیوسرز اور مصنفین کو بہترین کام کرنے کی ضرورت ہے تا کہ انہیں پسند کیا جاسکے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK