آسکر اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ ’’کے پوپ بینڈ بلیک پنک کی ممبر لیسا آسکر میں امریکی ریپر دوجاکٹ اور برطانوی گلوکارہ رائے کے ساتھ پراپنانغمہ ’’نیوبورن‘‘ پیش کریں گی۔
EPAPER
Updated: February 25, 2025, 4:09 PM IST | Mumabi
آسکر اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ ’’کے پوپ بینڈ بلیک پنک کی ممبر لیسا آسکر میں امریکی ریپر دوجاکٹ اور برطانوی گلوکارہ رائے کے ساتھ پراپنانغمہ ’’نیوبورن‘‘ پیش کریں گی۔
آسکر اکیڈمی نے اعلان کیا ہے کہ ’’جنوبی کوریا کے کے پوپ بینڈ بلیک پنک کی ممبر لیسا آسکر میں پرفارم کرنے والی پہلی کورین بنیں گی۔ ‘‘ آسکر کی تقریب کا انعقاد کرنے والے افراد نے کہا ہے کہ ’’لیسا آسکر کی ۹۷؍ ویں تقریب میں امریکی ریپر دوجا کٹ اور برطانوی گلوکاررائے کے ساتھ پرفارم کریں گی۔ ‘‘
Three global superstars. One epic #Oscars moment. Doja Cat, LISA of Blackpink, and RAYE take the stage for a showstopping celebration of cinema.
— The Academy (@TheAcademy) February 24, 2025
Watch the Oscars LIVE Sunday, March 2, at 7e/4p on ABC and Hulu, with Conan O’Brien hosting. Expect the unexpected—only at the Oscars. pic.twitter.com/Tv8PoHWjL8
اکیڈمی نے اپنے انسٹاگرام پراعلان کیا ہے کہ ’’تین عالمی اسٹار۔ یہ آسکر کا بہترین لمحہ ہوگا۔ دوجا کٹ، بلیک پنک کی لیسا اور رائے اسٹیج پر سنیما کا بہترین جشن دیکھنے کو ملے گا۔ اتوار کو آسکر لائیو دیکھئے۔‘‘ آسکر میں یہ تینوں گلوکارہ لیسا کے ایل ایل او یو ڈی کے تحت ۷؍ فروری ۲۲۵ءکو’’بورن اگین‘‘ نغمہ پیش کریں گی۔
یہ بھی پڑھئے: ڈینی نے انڈسٹری میں کثیر جہتی اداکار کے طور پر شناخت قائم کی
امسال آسکر کی تقریب میں اریانا گرانڈے، سینتیا اریور اور ریپ آرٹسٹ کوئین لطیفہ بھی پرفارم کریں گی۔ وائے جی انٹرٹینمنٹ سے علاحدہ ہونے کے بعد بلیک پنک کی ممبر لیسا، جیسو، جینی اور روس نے اپنی لیبل کمپنی ایل ایل او یو ڈی لانچ کی تھی۔ کمپنی کے لانچ ہونے کے بعد لیسا نے اپنے تین نغمے ’’راک اسٹار‘‘، ’’نیو ویمن‘‘، اور ’’مون لٹ فلور (کس می) جاری کئے تھے۔ لیسا نے ایمی یافتہ ایچ بی او سیریز ’’وی وہائٹ لوٹس‘‘ کے سیزن ۳؍ سے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کی تھی جو ۱۶؍ فروری کو ریلیزہوا تھا۔