بلیک پنک کی لیڈر لیسا اپنے موسیقی کے کریئر کے علاوہ ایمی یافتہ ایچ بی او سیریز ’’دی وہائٹ لوٹس‘‘ کے سیزن ۳؍ کے ذریعے اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کریں گی۔ سیریز کا تیسرا سیزن ۱۶؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگا۔
EPAPER
Updated: December 17, 2024, 5:07 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai
بلیک پنک کی لیڈر لیسا اپنے موسیقی کے کریئر کے علاوہ ایمی یافتہ ایچ بی او سیریز ’’دی وہائٹ لوٹس‘‘ کے سیزن ۳؍ کے ذریعے اپنے اداکاری کے کریئر کا آغاز کریں گی۔ سیریز کا تیسرا سیزن ۱۶؍ فروری ۲۰۲۵ءکو ریلیز ہوگا۔
جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ بلیک پنک کی لیڈر لیسا اپنے موسیقی کے کریئر کے علاوہ ایمی یافتہ ایچ بی او سیریز ’’دی وہائٹ لوٹس‘‘کے سیزن ۳؍ کےذریعے اپنے اداکاری کے کریئر کی شروعات کریں گی۔
The @HBO Original Series #TheWhiteLotus returns February 16th on @StreamOnMax #LISA #LISAxTheWhiteLotus pic.twitter.com/c4qk75JUOg
— LLOUD (@wearelloud) December 16, 2024
Lisa stars as Mook, a resort manager in the third season of the HBO Original Series #TheWhiteLotus, coming to Max in 2025. pic.twitter.com/6gjoSem4DS
— Viral Takes (@viraltakes) November 11, 2024
لیسا نے اپنے انسٹاگرام پر شوکا ٹریلر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا ہے کہ ’’موک کا کردار نبھانا ہے۔‘‘ ٹریلر میں لیسا کو ہوٹل کی دربان کا کردار اداکرنا ہے۔‘‘لیسا نے ٹریلر میں روایتی تھائی کپڑے پہنے ہوئے تھے جو ہوسکتا ہے کہ انہوں نے اپنے پرفارمنس کیلئے زیب تن کئے ہوئے ہوں۔
یہ بھی پڑھئے: پشپا ۲؍مقامی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے قریب
اس سیریز میں لیسا کے علاوہ لیسلی بب، کری کوکن، نکولس دوورنی، کریسٹن فریڈل اور اسکاٹ گلین اداکاری کریں گے۔ یہ کامیڈی تھریلر سیریز ۱۶؍ فروری ۲۰۲۵ء کوریلیز ہوگی۔ یاد رہے کہ وائے جی انٹرٹینمینٹ سے نکلنے کے بعد لیسا نے بلیک پنک کے اپنے دیگر ساتھیوں، روس، جینی اور جیسو، کے ساتھ ایک نئی کمپنی ایل ایل او یو ڈی کی بنیادی ڈالی تھی۔کمپنی کی بنیاد ڈالنے جانے کے بعد انہوں نے اپنے نغمے ’’راک اسٹار‘‘، ’’نیو ویمن‘‘ اور ’’مون لٹ فلور‘‘ جاری کئے تھے۔ بلیک پنک کا پورا بینڈ آخری مرتبہ میوزکی ویڈیو ’’سنگل شٹ ڈاؤن‘‘ (۲۰۲۲ء )میں نظر آیا تھا۔