• Fri, 28 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

پشپا ۲؍مقامی باکس آفس پر ایک ہزار کروڑ روپے کا ہندسہ پار کرنے کے قریب

Updated: December 17, 2024, 2:28 PM IST | Mumbai

اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍عالمی باکس آفس پر ایک ہزار ۵۰۰؍کروڑ روپے کا ہندسہ پارکرنے کے قریب ہے۔ فلم نے پیر کو اپنی ریلیز کے بارہویں دن مقامی باکس آفس پر ۹۰۰؍ کروڑ سے زائد کا کاروبار کیا تھا اور یہ ایک ہزارکروڑ کا ہندسہ پار کرنے کے کافی قریب ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اللو ارجن کی فلم پشپا ۲؍ نے باکس آفس پر کامیابی کے ساتھ کاروبار کرنا جاری رکھا ہے۔پشپا ۲؍بین الاقوامی باکس آفس پر ایک ہزار ۵۰۰؍کروڑ روپے کمانے کے قریب ہے۔ فلم سازوں نے ایکس پر اعلان کیا ہے کہ ’’ہندوستان کی سب سے بڑی فلم نے باکس آفس پر اپنا جلوہ دکھانا جاری رکھا ہے۔ فلم نے گزشتہ ۱۱؍دنوں میں عالمی باکس آفس پر ایک ہزار ۴۰۹؍ کروڑروپے کا کاروبار کیا ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: اشوک کمار نے لیباریٹری اسسٹنٹ کے طور پر کریئرشروع کیا تھا

ساکنک کی رپورٹ کے مطابق ’’پشپا ۲؍ نے پیر کو (اپنی ریلیز کے بارہویں دن)نے اب تک کا سب سے کم کاروبار (۷۵ء۲۷؍ کروڑ)کیا ہے۔ تاہم، اس کےتھوڑے سے نقصان سے فلم کے مجموعی کاروبار پر زیادہ اثرات مرتب نہیں ہوئے ہیں۔فلم نے مقامی باکس آفس پر پیر کو ۹۰۰؍ کروڑ کا ہندسہ پار کرتے ہوئے ۸۵ء۹۲۹؍ کروڑ روپے کی کمائی کی تھی۔ پشپا ۲؍ نے اپنے ہندی ورژن میں سب سے زیادہ کاروبار کیا ہے۔فلم نے ہندی زبان میں ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار رکرتے ہوئے شاہ رخ خان کی جوان کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جس نے اپنی ریلیز کے ۱۸؍ ویں دن ۵۰۰؍ کروڑ روپے کا ہندسہ پار کیا ہے۔ یاد رہے کہ پشپا ۲؍ ، پشپا دی رائز کا سیکوئل ہے۔اس میں اللو ارجن، رشمیکا مندانا اور فاحد فاسل نے کلیدی کردار اداکئے ہیں۔فلم سازوں نے فلم پشپا ۳؍ کا بھی اعلان کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK