’’بھول بھلیاں ۳‘‘ اور ’’سنگھم اگین‘‘ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم فرنچائزز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ جانئے ایسی ہی ۱۰؍ فلموں کے بارے میں۔
EPAPER
Updated: November 29, 2024, 10:02 PM IST | Mumbai
’’بھول بھلیاں ۳‘‘ اور ’’سنگھم اگین‘‘ بالی ووڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فلم فرنچائزز کی فہرست میں شامل ہوگئی ہیں۔ جانئے ایسی ہی ۱۰؍ فلموں کے بارے میں۔
کارتک آرین، ودیا بالن، مادھوری دکشت اور ترپتی ڈمری کی ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ اپنی ریلیز کے تقریباً ایک ماہ بعد بھی لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے۔ انیس بزمی کی ہارر کامیڈی کا باکس آفس پر اجے دیوگن کی ’’سنگھم اگین‘‘ سے تصادم ہوا۔ ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ اب تک ۴۷ء۲۷۰؍ کروڑ روپے کا کاروبار کرچکی ہے۔ اس کے مقابلے میں، روہت شیٹی کی ہدایتکاری میں بنی فلم جس میں کرینہ کپور خان، رنویر سنگھ، دپیکا پڈوکون، ٹائیگر شروف، ارجن کپور، جیکی شروف اور اکشے کمار نے بھی کام کیا ہے، اب تک ۹۵ء۲۹۵؍ کروڑ کا بزنس کیا ہے۔ اس طرح ’’سنگھم اگین‘‘ باکس آفس پر ’’بھول بھلیاں ۳‘‘ سے ہار چکی ہے۔
مینز ایکس پی کی ایک رپورٹ کے مطابق اس طرح ’’بھول بھلیاں‘‘ اور ’’سنگھم‘‘ دونوں فرنچائزز اب تک کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی ہندی فلموں کی ٹاپ ۱۰؍ فرنچائزز کی فہرست میں شامل ہو گئی ہیں۔ ذیل میں ہندوستان کی ۱۰؍ بڑی فلم فرنچائزی کے باکس آفس ریکارڈ دیئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: معمولی تبدیلیوں کے بعد ’’پشپا۲‘‘ کو سی بی ایف سی سے سرٹیفکیٹ مل گیا
(۱) ٹائیگر سیریز: ۴۶ء۸۲۳؍ کروڑ روپے
(الف) ایک تھا ٹائیگر (۲۰۱۲ء): ۷۸ء۱۹۸؍ کروڑ روپے
(ب) ٹائیگر زندہ ہے (۲۰۱۷ء): ۱۶ء۳۳۹؍ کروڑ روپے
(ج) ٹائیگر ۳ (۲۰۲۳ء): ۵۲ء۲۸۵؍ کروڑ روپے
(۲) استری سیریز: ۹۲ء۷۵۶؍ کروڑ روپے
(الف) استری (۲۰۱۸ء): ۹۰ء۱۲۹؍ کروڑ روپے
(ب) استری ۲ (۲۰۲۴ء): ۰۲ء۶۲۷؍ کروڑ روپے
(۳) باہوبلی سیریز: ۶۹ء۶۲۹؍ کروڑ روپے
(الف) باہوبلی: دی بیگننگ (۲۰۱۵ء): ۷۰ء۱۱۸؍ کروڑ روپے
(ب) باہوبلی: دی کنکلوژن (۲۰۱۷ء): ۹۹ء۵۱۰؍ کروڑ روپے
(۴) غدر سیریز: ۳۳ء۶۰۲؍ کروڑ روپے
(الف ) غدر: ایک پریم کتھا (۲۰۰۱ء): ۸۸ء۷۶؍ کروڑ روپے
(ب) غدر ۲ (۲۰۲۳ء): ۴۵ء۵۲۵؍کروڑ روپے
(۵) بھول بھلیاں سیریز: ۴۹ء۵۰۵؍ کروڑ روپے
(الف) بھول بھلیاں (۲۰۰۷ء): ۱۰ء۴۹؍ کروڑ روپے
(ب) بھول بھلیاں ۲ (۲۰۲۱ء): ۹۱ء۱۸۵؍ کروڑ روپے
(ج) بھول بھلیاں ۳ (۲۰۲۴ء): ۴۷ء۲۷۰؍ کروڑ روپے
(۶) سنگھم سیریز: ۸۷ء۵۰۰؍ کروڑ روپے
(الف) سنگھم (۲۰۱۱ء): ۳۰ء۱۰۰؍ کروڑ روپے
(ب) سنگھم ریٹرنز (۲۰۱۴ء): ۶۲ء۱۴۰؍ کروڑ روپے
(ج) سنگھم اگین (۲۰۲۴ء): ۹۵ء۲۵۹؍ کروڑ روپے
(۷) ہاؤس فل سیریز: ۳۶ء۴۸۵؍ کروڑ روپے
(الف) ہاؤس فل (۲۰۱۰ء): ۶۲ء۷۵؍ کروڑ روپے
(ب) ہاؤس فل ۲(۲۰۱۲ء): ۱۰۶؍ کروڑ روپے
(ج) ہاؤس فل ۳ (۲۰۱۶ء): ۱۴ء۱۰۹؍ کروڑ روپے
(د) ہاؤس فل ۴ (۲۰۱۹ء): ۶۰ء۱۹۴؍ کروڑ روپے
(۸) کے جی ایف سیریز: ۷۹ء۴۷۸؍ کروڑ روپے
(الف) کے جی ایف: چیپٹر وَن (۲۰۱۸ء): ۰۹ء۴۴؍ کروڑ روپے
(ب) کی جی ایف: چیپٹر ٹو (۲۰۲۲ء): ۷۰ء۴۳۴؍ کروڑ روپے
(۹) دبنگ سیریز: ۹۹ء۴۳۹؍ کروڑ روپے
(الف) دبنگ (۲۰۱۰ء): ۸۸ء۱۳۸؍ کروڑ روپے
(ب) دبنگ ۲ (۲۰۱۲ء): ۱۵۵؍ کروڑ روپے
(ج) دبنگ ۳ (۲۰۱۹ء): ۱۱ء۱۴۶؍ کروڑ روپے
(۱۰) دھوم سیریز: ۸۸ء۳۹۶؍ کروڑ روپے
(الف) دھوم (۲۰۰۴ء): ۶۰ء۳۱؍ کروڑ روپے
(ب) دھوم ۲ (۲۰۰۶ء): ۰۱ء۸۱؍ کروڑ روپے
(ج) دھوم ۳ (۲۰۱۳ء): ۲۷ء۲۸۴؍ کروڑ روپے