• Tue, 11 February, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo Happiest Places to Work

کچھ لوگ چاہتے تھے کہ ’’راون‘‘ ناکام ہوجائے: انوبھوسنہا

Updated: February 10, 2025, 10:16 PM IST | Mumabi

شاہ رخ خان کی فلم ’’راون‘‘ کے ہدایتکار انوبھو سنہا نےبتایا کہ ’’کچھ لوگ چاہتے تھے کہ ایس آر کے کی یہ فلم فلاپ ہوجائے۔‘‘

Photo: INN
تصویر: آئی این این

۲۰۰۰ء کی دہائی میں بہت سی تبدیلیاں دیکھی گئیں۔ اس وقت فلموں کی پروڈکشن میں اضافہ ہوا تھا۔ لوگوں میں شاندار پروڈکشنز، جدید ٹیکنالوجی، اور اعلی تصوراتی فلموں کی خواہش بڑھنے لگی۔ شاہ رخ خان، جو پہلے ہی بین الاقوامی سطح پرشہرت یافتہ اداکار ہیں، نے اس تبدیلی میں اہم کردار اداکیا تھا۔ ان کی وجہ سے بالی ووڈ کو ’’راون‘‘ جیسی فلمیں ملیں۔ انوبھو سنہا نے دی للن ٹاپ کے ساتھ ہونے والی اپنی گفتگومیں بتایا کہ ۲۰۰۵ء سے ’’راون‘‘ میرے ذہن میں تھی اور میں نے ایک سال بعد ہی اس فلم کی اسکرپٹ پر کام شروع کر دیا تھا۔ شاہ رخ خان کے ساتھ پہلے گفتگو ہوچکی تھی لیکن کچھ طے نہیں کیا تھا۔ برلن میں ایک پریس کانفرنس کے درمیان یہ تبدیلی ہوئی۔‘‘ ابھینو سنہا نے بتایا کہ ’’شاہ رخ خان نے بغیر سوچے سمجھے فلم کا اعلان کردیا تھا اور ہندوستان کیلئے طیارے پر سوارہوگئے تھے۔ میں اگلے ۸؍ گھنٹے تک فون پر تھا۔ مجھے یہ بھی نہیں معلوم تھا کہ انہوں نے واقعی فلم کی تصدیق کی ہے یا نہیں۔جب میں ان سے ملا تو انہوں نے کہا ’’اس میں کیا چھپانا؟‘‘

یہ بھی پڑھئے: ’’چھاوا‘‘ کی پہلے دن کی ایڈوانس بکنگ میں ایک لاکھ سے زیادہ ٹکٹیں فروخت

’’راون‘‘ کی ہدایتکاری کے فرائض سنہا نے انجام دیئے تھے۔ انہوں نے قبول کیا کہ چونکہ فلم بہت بڑی تھی اسی لئے انہوں نے اپنا قابو کھو دیا تھا۔ یہ فلم ان کی پرانی فلموں کی طرح نہیں تھی۔ انہیں عالمی سطح پر ناظرین، اٹلی کے سنیماٹوگرافر، امریکی وی ایف ایکس سپروائزر اور ہالی ووڈ کے ان ٹیکنیشئنز سے گھرے تھے جنہوں نے ہالی ووڈ کی بڑی فلمیں بنائی ہیں۔‘‘ انوبھو سنہا نے مزید کہا کہ ’’میں شاہ رخ خان کے ساتھ دن میں ۱۸؍ گھنٹے گزارتا تھا اور ایک بڑے پروڈکشن کے انتظامات سنبھال رہا تھا۔ سبھی کو مجھ سے زیادہ سنیما کی معلومات تھی۔ میں پریشان ہوگیا تھا۔ تاہم، شاہ رخ خان کی ذہانت کی وجہ سے مجھے زیادہ پریشانی نہیں اٹھائی پڑی۔ شاہ رخ یہ ہنر جانتے ہیں کہ وہ دوسرے کو یہ یقین دلا سکیں گے ان کے آئیڈیاز یا خیالات آپ کے ہیں۔ وہ اتنے متاثر کن ہیں‘‘

یہ بھی پڑھئے: فلسطینی قیدی شادی برغوتی رہا ہونے کے بعد ۴۵؍سال بعد اپنے والد فخری برغوتی سے ملے

سنہا نے مزید بتایا کہ ’’’’چھمک چھلو‘‘ کیلئے بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار ایکون کو کاسٹ کرنے کا آئیڈیا بنیادی طور پر شاہ رخ خان کا نہیں تھا۔ یہ وشال شیکھر کا آئیڈیا تھا۔ میں نے شاہ رخ خان کو بلایا اور کہا ’’ایکان چاہئے۔ انہوں نے کہا میں کوشش کرتا ہوں۔ شاہ رخ خان کی مدد کی وجہ سے یہ سب ممکن ہوا۔‘‘ سنہا نے مزید کہا کہ ’’فلم کی اسکرپٹ کمزور تھی۔ ایسے لوگ بھی تھے جو یہ چاہتے تھے کہ فلم فلاپ ہوجائے۔ جب شاہ رخ خان نے قبول کیا کہ فلم فلاپ ہوجائے گی تو میرے لئے یہ سوہان روح تھا۔ مجھے ایسا لگا کہ میں نے فلم اور ان کے بھروسے کو دھوکہ دیا ہے۔ میں ایسی فلم نہیں بنا سکا جس پر وہ فخر کر سکیں۔‘‘ ۲۰۱۱ء میں جب ’’راون‘‘ ریلیز ہوئی تھی تو وہ ہالی ووڈ کے سپرہیروز کے فلم جیسی تھی۔ اس فلم نے ہندوستانی سنیما میں وی ایف ایکس کیلئے نئے معیارات مرتب کئے تھے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK