• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’بارڈر۲‘ میں ورون دھون کے بعد دلجیت دوسانجھ کی بھی شمولیت

Updated: September 06, 2024, 5:36 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

رپورٹس کے مطابق ’’بارڈر۲‘‘ میں سنی دیول مرکزی کردار میں ہوں گے۔ گزشتہ دنوں اسٹار کاسٹ میں ورون دھون شامل ہوئے تھے اور اب دلجیت دوسانجھ بھی فلم کا حصہ بن گئے ہیں۔ فلم میکرز آیوشمان کھرانہ کے ساتھ بھی رابطے میں ہیں۔

 Diljit Dosanjh. Photo: INN
دلجیت دوسانجھ۔ تصویر : آئی این این

۱۹۹۷ء میں ریلیز ہونے والی جے پی دتہ کی فلم ’’بارڈر‘‘ کا شمار بالی ووڈ کی کامیاب فلموں میں ہوتا ہے جس میں سنی دیول، جیکی شروف، سنیل شیٹی اور اکشے کھنہ سمیت دیگر اداکاروں نے اپنے فن کا مظاہرہ کیا تھا۔ اسے ہندوستانی سنیما میں اب تک کی سب سے بڑی جنگی فلم سمجھا جاتا ہے۔ اب ۲۷؍ سال بعد اس کا سیکویل ’’بارڈر۲‘‘ ریلیز ہونے والا ہے جس کی ہدایتکاری کے فرائض ’’کیسری‘‘ فلم کے ڈائریکٹر انوراگ سنگھ انجام دیں گے۔ اس فلم میں سنی دیول مرکزی کردار میں نظر آئیں گے۔ اس سے قبل افواہ تھی کہ آیوشمان کھرانہ بھی ’’بارڈر۲‘‘ کا حصہ ہوں گے۔ 

یہ بھی پڑھئے:کیا سیزن ۴؍ ’’دی فیملی مین‘‘ کا آخری سیزن ہوگا؟ جانئے حقیقت

تاہم، اب پیپنگ مون کی ایک نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ آیوشمان اب تک ’’بارڈر۲‘‘ کے فلمسازوں سے رابطے میں ہیں۔ رپورٹس ہیں کہ اس فلم میں ورون دھون کے بعد اب دلجیت دوسانجھ بھی اسٹار کاسٹ میں شامل ہوئے ہیں۔ یہ افواہیں بھی تھیں کہ فلمساز جس کردار کیلئے دلجیت سے رابطہ میں تھے، آیا وہ وہی کردار ادا کریں گے۔ افواہیں یہ بھی ہیں کہ فلم میں سنیل شیٹی کے بیٹے کے طور پر آہان شیٹی بھی کاسٹ میں شامل ہوں گے۔ ’’بارڈر ۲‘‘ ۲۰۲۶ء میں یوم جمہوریہ پر سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK