جولی نے ۲۰۱۶ء میں پٹ سے طلاق کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ گلیمرس جوڑوں میں سے ایک، جولی اور پٹ تقریباً ایک دہائی کے عرصہ تک ساتھ رہے۔
EPAPER
Updated: December 31, 2024, 7:04 PM IST | Inquilab News Network | Washington
جولی نے ۲۰۱۶ء میں پٹ سے طلاق کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ گلیمرس جوڑوں میں سے ایک، جولی اور پٹ تقریباً ایک دہائی کے عرصہ تک ساتھ رہے۔
۸ سال سے زائد عرصہ طویل قانونی جنگ لڑنے کے بعد ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ اور انجلینا جولی کے درمیان بالآخر طلاق ہوگئی ہے۔ جولی کے وکلاء کے مطابق، دونوں فریقین نے ۳۰ دسمبر کو طلاق کے سمجھوتے پر دستخط کئے۔ جولی کے وکیل جیمس سائمن نے پیر کو سی این این کو بتایا کہ ۸ سال سے زائد عرصہ قبل، انجلینا نے مسٹر پٹ سے طلاق حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی۔ انہوں نے اور بچوں نے وہ تمام جائیدادیں چھوڑ دی ہیں جو انہوں نے مسٹر پٹ کے ساتھ شیئر کی تھیں۔ آٹھ سال قبل شروع ہوئے طویل جاری عمل کا یہ صرف ایک حصہ ہے۔ سچ کہا جائے تو انجلینا تھک چکی ہیں، لیکن وہ پرسکون ہیں کہ یہ حصہ ختم ہو گیا۔
یہ بھی پڑھئے: ۲۱؍ ویں صدی کے بہترین ۶۰؍ اداکاروں کی فہرست میں صرف ایک ہندوستانی
واضح رہے کہ جولی نے ۲۰۱۶ء میں پٹ سے طلاق کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ ہالی ووڈ کے سب سے زیادہ گلیمرس جوڑوں میں سے ایک، جولی اور پٹ تقریباً ایک دہائی کے عرصہ تک ساتھ رہے اور ۲۰۱۴ء میں شادی سے قبل ہی ۶ بچوں کے والدین بن چکے تھے۔ ان کی جاری طلاق کی طوالت کے پیچھے متنازع حراستی مقدمہ، ۲۰۱۶ء کا نجی ہوائی جہاز پر تنازعہ، جولی کی فرانسیسی وائنری چیٹو میراول میں اپنے حصص کی فروخت سے متعلق ایک پیچیدہ قانونی تنازعہ اور جائیداد پر تنازعہ و دیگر عوامل شامل ہیں۔ ۲۰۱۶ء کے نجی ہوائی جہاز تنازعہ کی تفصیلات اگست ۲۰۲۲ء میں منظر عام پر آئی تھیں جب ایف بی آئی کی ایک رپورٹ میں انکشاف ہوا تھا کہ جولی نے بریڈ پٹ پر ان کے بچوں کے ساتھ جسمانی زیادتی کرنے کا الزام لگایا تھا۔ اس وقت ایف بی آئی کے ایک بیان کے مطابق پٹ کو کبھی گرفتار نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی اس پر کسی جرم کا الزام لگایا گیا تھا۔ اس پرواز کے بعد، جولی نے ناقابل مصالحت اختلافات کا حوالہ دیتے ہوئے اپنی طلاق کی درخواست دائر کی تھی۔ ووگ انڈیا کے ساتھ ایک انٹرویو میں، جولی نے کہا کہ وہ اپنے خاندان کی "بہبود" کے لئے پٹ سے "علیحدگی" اختیار کر چکی ہیں۔