• Fri, 27 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بی ٹی ایس کے جنکوک کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ڈرنی پر ریلیز ہوگی

Updated: November 08, 2024, 5:57 PM IST | Seoul

بی ٹی ایس کے ممبر جنکوک کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ’’جنکوک: آئی ایم اسٹیل‘‘ ۳؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو ڈزنی پلس پر ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہے کہ یہ فلم ۲۱؍ ستمبر۲۰۲۴ء کو ہندوستانی سنیما گھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔

BTS member Jungkook: Photo: INN
بی ٹی ایس کے ممبر جنکوک:ـ تصویر: آئی این این

جنوبی کوریا کے مشہور بینڈ بی ٹی ایس کے ممبر جنکوک کی زندگی پر بنی دستاویزی فلم ’’جنکوک : آئی ایم اسٹیل‘‘ ڈزنی پلس پر ریلیز ہوگی ۔ خیال رہے کہ اس دستاویزی فلم کا عنوان ’’جنکوک: آئی ایم اسٹیل ہے۔‘‘ڈزنی پلس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اعلان کیا ہے کہ ’’جنکوک :آئی ایم اسٹیل‘‘ ، جو بی ٹی ایس کے رکن جنکوک کی زندگی پر بنی پہلی فلم ہے، او ٹی ٹی پر ۳؍ دسمبر ۲۰۲۴ء پر ریلیز ہوگی۔ اس دستاویزی فلم کے تین ایپی سوڈ ہوں گے اور اس کے ساتھ مزید ۵۵؍ منٹ کی تصاویر بھی ریلیز کی جائیں گی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: کرسٹوفرنولن کی فلم ’’انٹرسٹریلر‘‘ دس سال بعد ری ریلیز ہوگی

اس ضمن میں ڈزنی پلس نے اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’تین ایپی سوڈ کی سیریز کے ساتھ ۵۵؍ منٹ پر مبنی تصاویر سے لطف اندوز ہوں۔ یہ فلم ڈزنی پلس پر۳؍ دسمبر ۲۰۲۴ء کو ریلیز ہوگی۔‘‘او ٹی ٹی پلیٹ فارم نے فلم کا ٹریلر بھی جاری کیا ہے۔خیال رہے کہ جنکوک :آئی ایم اسٹیل ۲۱؍ستمبر ۲۰۲۴ء کو ہندوستانی سنیماگھروں میں ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کی ہدایتکاری کے فرائض جونسو پارک نے انجام دیئے ہیںجو بی ٹی ایس سے متعلقہ فلموں کیلئے اپنے کام کیلئے جانے جاتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK