آئی ایم اے ایکس نے اعلان کیا ہے کہ ’’کرسٹوفر نولن کی فلم ’’انٹرسٹریلر‘‘ ۶؍ دسمبر کو اپنی ریلیز کے ۱۰؍ سال بعد ری ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہےکہ اس فلم نے ۲۰۱۴ءمیں اپنی ریلیز کے بعد عالمی سطح پر باکس آفس پر ۷۳۰؍ ملین ڈالر کی کمائی کی تھی۔
EPAPER
Updated: November 08, 2024, 4:38 PM IST | Washington
آئی ایم اے ایکس نے اعلان کیا ہے کہ ’’کرسٹوفر نولن کی فلم ’’انٹرسٹریلر‘‘ ۶؍ دسمبر کو اپنی ریلیز کے ۱۰؍ سال بعد ری ریلیز کی جائے گی۔ خیال رہےکہ اس فلم نے ۲۰۱۴ءمیں اپنی ریلیز کے بعد عالمی سطح پر باکس آفس پر ۷۳۰؍ ملین ڈالر کی کمائی کی تھی۔
آئی ایم اے ایکس نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ ’’کرسٹوفر نولن کی اکیڈمی ایوارڈ یافتہ فلم ’’انٹرسٹریلر‘‘ (۲۰۱۴ء) ۶؍دسمبر ۲۰۲۴ءکو اپنی ریلیز کی دسویں سالگرہ پر ری ریلیز کی جائے گی۔ ‘‘
یہ بھی پڑھئے: سلمان خان کو لارنس بشنوئی کی جانب سے پھر دھمکی
اس ضمن میں آئی ایم اے ایکس نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’انٹراسٹریلر کی ریلز کو ۱۰؍ سال کا عرصہ مکمل ہوچکا ہے۔ ملر پلانیٹ پر اتنی جلدی کتنے سال گزر چکے ہیں۔آئی ایم اے ایکس پر کرسٹوفر نولن کی فلم ’’انٹراسٹریلر‘‘ کو ۶؍دسمبر ۲۰۲۴ء کو دوبارہ سنیما گھروں میں دیکھئےـ ۔ ۷۰؍ ایم ایم کا یہ شو اب فروخت پر ہے۔ لنک بایو میں ہے۔‘‘
It’s been 10 years since #Interstellar released in IMAX. How much time has passed on Miller’s Planet? 🤔🪐 Experience Christopher Nolan’s masterpiece back in theatres exclusively in IMAX on Dec 6. 70mm shows on sale now! https://t.co/nMTt9tw2II pic.twitter.com/qNZS2r0R8e
— IMAX (@IMAX) November 7, 2024
since its release 10 years ago in october 2014, only an hour and 16 minutes have passed on miller’s planet in interstellar pic.twitter.com/YxKFT6hoeJ
— Jasmine 🌌🔭 (@astro_jaz) October 26, 2024
خیال رہے کہ اس فلم میں متیو مککانهی، جیسیکا چاسٹائن، این ہیتھ وے، میٹ ڈیمن، جان لیسگو، مائیکل کین، ٹموتی شالامے، ایلن بیرسٹائن، بل ارون، وس بنتلی اور دیگر نے اداکاری کے فرائض انجام دیئے ہیں۔ یاد رہے کہ اس فلم کو آسکر کی ۵؍ کٹیگری کیئے نامزد کیا گیا تھا جبکہ اس فلم نے بیسٹ ویژول افیکٹس کیٹیگری میں ایوارڈ جیتا تھا۔ اس فلم نے اپنی ریلز کے بعد عالمی سطح پر باکس آفس پر ۷۳۰؍ ملین ڈالر کی کمائی کی تھی۔ آئی ایم بی ڈی میں فلم کے خلاصے میں کہا گیا ہے کہ ’’جب زمین انسانیوں کیلئے ناقابل رہائش بن گئی تھی تو ناسا کے سابق پائلٹ جوزف کوپر (میتھیو میک) کو یہ ٹاسک دیا گیا تھا کہ وہ ریسرچرز کی ٹیم کےساتھ ایک نئے سیارے کی کھوج کریں۔‘‘